سورہ القصص رکوع - پانچ

سورہ القصص ٢٨ ------------------ رکوع # ٥ ----- آیہ # ٤٣ تا ٥٠
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی بعد اسکے کہ اگلی سنگتیں ہلاک فرما دیں جس میں لوگوں کے دل کی آنکھیں کھولنے والی باتیں اور ہدایت و رحمت تاکہ وہ نصیحت مانیں - اور تم طور کی جانب مغرب میں نہ تھے جب کہ ہم نے موسیٰ کو رسالت کا حکم بھیجا اور اس وقت تم حاضر نہ تھے - مگر ہوا یہ کہ ہم نے سنگتیں پیدا کیں کہ ان پر زمانہ دراز گزرا اور نہ تم اہل مدین میں مقیم تھے ان پر ہماری آیتیں پڑھتے ہوئے ہاں ہم رسول بنانے والے ہوئے - اور نہ تم طور کے کنارے تھے جب ہم نے ندا فرمائی ہاں تمھارے رب کی مہر ہے ( کہ تمہیں غیب کے علم دئیے ) کہ تم ایسی قوم کو ڈر سناؤ جس کے پاس تم سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا - یہ امید کرتے ہوئے کہ ان کو نصیحت ہو اور اگر نہ ہوتا کہ کبھی پونھچتی انھیں کوئی مصیبت اسکے سبب جو انکے ہاتھوں نے آگے بھیجا تو کہتے اے ہمارے رب تو نے کیوں نہ بھیجا ہماری طرف کوئی رسول کہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے اور ایمان لاتے - پھر جب انکے پاس حق آیا ہماری طرف سے بولے انھیں کیوں نہ دیا گیا جو موسیٰ کو دیا گیا بولے دو جادو ہیں ایک دوسرے کی پشتی پر اور بولے ہم ان دونوں کے منکر ہیں - تم فرماؤ تو الله کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں کتابوں سے زیادہ ہدایت کی ہو میں اسکی پیروی کرونگا اگر تم سچے ہو - پھر اگر وہ یہ تمہارا فرمانا قبول نہ کریں تو جان لو کہ بس وہ اپنی خواہشوں ہی کے پیچھے ہیں اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اپنی خواہش کی پیروی کریں الله کی ہدایت سے جدا بیشک الله ہدایت نہیں فرماتا ظالموں کو
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 115243 views nothing special .. View More