جو سوچتے ہیں وہی سمجھتے ہیں

سورہ التغابن - ٦٤ - ------------------- آیت # ١٢
اور الله کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو پھر اگر تم مونہہ پھیرو تو جان لو کہ ہمارے رسول پر صرف صریح پونھچا دینا ہے

سورہ الاعراف - ٧ - ----------------- آیت # ١٥٨
تم فرماؤ اے لوگو میں تم سب کی طرف اس الله کا رسول ہوں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کو ہے اسکے سوا کوئی معبود نہیں جلائے (زندگی بخشے ) اور مارے تو ایمان لاؤ الله اور اسکے رسول بے پڑھے غیب بتانے والے پر کہ الله اور اسکی باتوں پر ایمان لاتے ہیں اور انکی غلامی کرو

سورہ البقرہ - ٢ - ----------------------- آیت # ٢٨٥
رسول ایمان لایا اس پر جو اس کے رب کے پاس سے اس پر اترا اور ایمان والے سب نے مانا الله اور اسکے فرشتوں اور اسکی کتابوں اور اسکے رسولوں کو یہ کہتے ہوئے کہ ہم اسکے کسی رسول پر ایمان لانے میں فرق نہیں کرتے اور عرض کی کہ ہم نے سنا اور مانا تیری معافی ہو اے رب ہمارے اور تیری ہی طرف پھرنا ہے

سورہ الحا قہ ٦٩ ---------------------- آیہ # ٣٧ تا ٥٢
تو مجھے قسم ان چیزوں کی جنھیں تم دیکھتے ہو - اور جنھیں تم نہیں دیکھتے - بیشک یہ قرآن ایک کرم والے رسول سے باتیں ہیں - اور وہ کسی شاعر کی بات نہیں کتنا کم یقین رکھتے ہو - اور نہ کسی کاہن کی بات کتنا کم دھیان کرتے ہو - اس نے اتارا ہے جو سارے جہاں کا رب ہے - اور اگر وہ ہم پر ایک بات بھی بنا کر کہتے - ضرور ہم ان سے بقوت بدلہ لیتے - پھر انکی رگ دل کاٹ دیتے - پھر تم میں کوئی انکا بچانے والا نہ ہوتا - اور بیشک یہ قرآن ڈر والوں کو نصیحت ہے - اور ضرور ہم جانتے ہیں کہ تم میں کچھ جھٹلانے والے ہیں - اور بیشک وہ کافروں پر حسرت ہے - اور بیشک وہ یقینی حق ہے - تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کی پاکی بولو

سورہ الزخرف ٤٣ ---------------------- آیہ # ٤٣-٤٤- ٤٥
تو مظبوط تھامے رہو اسے جو تمہاری طرف وحی کی گئی بیشک تم سیدھی راہ پر ہو - اور بیشک وہ شرف ہے تمھارے لئیے اور تمہاری قوم کے لئیے - اور عنقریب تم سے پوچھا جائیگا اور ان سے پوچھو جو ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے کیا ہم نے رحمان کے سوا کچھ اور خدا ٹھرائے جن کو پوجا ہو

سورہ الجمعہ - ٦٢ - آیت # ٥
ان کی مثال جن پر توریت رکھی گئی تھی پھر انہوں نے اسکی حکم برداری نہ کی گدهے کی مثال ہے جو پیٹھ پر کتابیں اٹھائے کیا ہی بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے الله کی آیتیں جھٹلائیں اور الله ظالموں کو راہ نہیں دیتا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 115266 views nothing special .. View More