معروف اداکار سلطان راہی کو ہم سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

معروف ادکار و پنجابی فلموں کے نامور ہیرو سلطان راہی کو ہم سے بچھڑے 13برس بیت گئے۔ پنجابی فلموں کے مخصوص سٹائل کے ہیرو سلطان راہی کو 9جنوری1996ء کو گوجرانوالا کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ جب سلطان راہی نے اس دنیا سے کوچ کیا تو ان کی 54 فلمیں زیرِ تکمیل تھیں جو کہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ ہے۔ پنجابی فلموں کے ہر دلعزیز ہیرو سلطان راہی کی تیرھویں برسی آج منائی جا رہی ہے سلطان راہی نے سات سو کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں معروف پنجابی فلم ” مولا جٹ “جس میں مصطفٰی قریشی کے ساتھ اس کی جوڑی نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ انہیں فلم بین طبقہ ان کے مخصوص سٹائل کی بڑھک کے روپ میں پسند کرتا تھا۔

سلطان راہی محروم اور محکوم طبقے کا ہیرو تھا۔ وہ جب پردہ سکرین پر ظالم کو اپنے مخصوص انداز میں للکارتا تو اس کے بے بس اور لاچار مداحوں کی کچلی ہوئی آرزوؤں کو تسکین مل جاتی تھی۔ سلطان راہی نے اپنے فنی کیرئیر میں درجنوں مرکزی کردار ادا کئے، ان کا نام ریکارڈ فلموں میں کام کرنے پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے، سلطان راہی نے فنِ اداکاری کا جو اسلوب متعارف کرایا وہ بعد میں آنے والے اداکاروں کی مجبوری بن گیا۔

سلطان راہی نے اپنے وقت کے تمام اداکاروں کے مقابل پرفارم کیا لیکن تیرہ سال پہلے آج ہی کے دن وہ سفاک قاتل کی گولی کا نشانہ بن گیا۔ جس کا دکھ اس کے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی موجود ہے۔ سلطان راسلطان راہی کو ہم سے جدا ہوئے 13برس گزر چکے ہیں ان کی برسی آج 9جنوری کو ملک بھر کے فلمی حلقوں میں نہایت احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
Abid Hussain burewala
About the Author: Abid Hussain burewala Read More Articles by Abid Hussain burewala: 64 Articles with 85002 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.