ہیٹی زلزلہ آپ کیا کہتے ہیں

سورہ الحجر - ١٥ --------- آیہ # ٧٢ تا ٧٧
اے محبوب تمہاری جان کی قسم بیشک وہ اپنے نشے میں بھٹک رہے ہیں - تو دن نکلتے انھیں چنگھاڑ نے آ لیا - تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اسکے نیچے کا حصہ کر دیا اور ان پر کنکر کے پتھر برساتے - بیشک اس میں نشانیاں ہیں فراست والوں کے لیے - اور بیشک وہ بستی اس راہ پر ہے جو اب تک چلتی ہے - بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لئیے

سورہ هود ١١ -------------- آیہ # ٨٢ - ٨٣
پھر جب ہمارا حکم آیا ہم نے اس بستی کے اوپر کو اس کا نیچا کر دیا اور اس پر کنکر کے پتھر لگاتار برسائے - جو نشان کے ہوئے تیرے رب کے پاس ہیں اور وہ پتھر کچھہ ظالموں سے دور نہیں

سورہ النحل - ١٦ ---------- آیہ # ٢٦
بیشک ان سے اگلوں نے فریب کیا تھا تو الله نے ان کی چنائی کو نیو سے لیا تو اوپر سے ان پر چھت گر پڑی اور عذاب ان پر وہاں سے آیا جہاں کی انھیں خبر نہ تھی

سورہ الحج ٢٢ -------- آیہ # ٤٥-٤٦
اور کتنی ہی بستیاں ہم نے کھپا دیں کہ وہ ستمگار تھیں تو اب وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور کتنے کنویں بیکار پڑے اور کتنے محل گچ کئے ہوئے - تو کیا زمین میں نہ چلے کہ ان کے دل ہوں جن سے سمجھیں یا کان ہوں جن سے سنیں تو یہ کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں ہیں

سورہ النحل - 16 ------ آیہ # 36
اور بیشک ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا کہ الله کو پوجو اور شیطان سے بچو تو ان میں کسی کو الله نے راہ دکھائی اور کسی پر گمراہی ٹھیک اتری تو زمین میں چل پھر کر دیکھو کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا

سورہ المومنون ٢٣ ------------- آیہ # ٩٣ - ٩٤
تم عرض کرو اے میرے رب اگر تو مجھے دکھائے جو وعدہ انھیں دیا جاتا ہے تو اے میرے رب مجھے ان ظالموں کے ساتھہ نہ کرنا _ اور بیشک ہم قادر ہیں کہ تمہیں دکھا دیں جو وعدہ دے رہے ہیں
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 115270 views nothing special .. View More