شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات۔ حصہ چہارم

سوال یہ ہے کہ کیا رسول محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم یہ درود ابراہیم پڑھتے تھے۔ کیا انہوں نے اسکا پڑھنے کا حکم دیا ہوگا۔ اب قرآن میں تو بقول اس نماز کا طریقہ ہے نہیں اور یہ طریقہ احادیث کے ذریعہ ہم تک پہنچا ہے۔ جو بڑی مستند ہیں۔ اب اگر اس درود پر غور کریں تو اس میں محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد کو آل ابراہیم سے الگ کردیا ہے۔ جبکہ قرآن میں واضح ہے کہ رسول محمد آل ابرہیم میں سے تھے۔ کیا رسول اپنے آپ کو اس اعزاز سے الگ کر سکتے ہیں۔ بات سوچنے کی ہے۔ اسلئے صرف قرآن ہی الله کا پیغام ہے اور اسی میں سے وضاحت اور تفسیر ڈھونڈنی ہے آپ اگر وہ ساری گھڑی ہوئی احادیث اور روایات جو قرآن سے باہر ہیں نکلوا دیں حدیث کی منتخب کتابوں سے۔ کیوں کہ تصدیق کے لیے قرآن سے ہی رجوع کرنا ہے۔ ورنہ انہیں بھی تفسیر کی اور دوسری کتابوں کی طرح سمجھیں ویسے بھی وہ امتیں ذلیل وخوار ہوئی ہیں جنھوں نے اپنی کتاب کو چھوڑ دیا۔ مومنوں الله کا ارشاد مانو اور پیغمبر صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی فرمانبرداری کرو اور اپنے اعمالوں کو ضائع نہ ہونے دو۔
Skhan
About the Author: Skhan Read More Articles by Skhan: 9 Articles with 9683 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.