ظاہری حلیہ

ایک استاد نے اپنی کلاس میں داخل ہوتے ہی طلباء سے پوچھا: تم سب کی نظروں میں سی چیز انسان کو خوبصورت بناتی ہے؟
سب شاگردوں نے مختلف جواب دیئے۔ کسی نے کہا : بڑی آنکھیں!
کسی نے کہا :کتابی چہرہ!
کسی نے کہا : بڑا قد!
کسی نے کہا : سفید رنگ!
سب کے جواب سننے کے بعد استاد نے اپنے بیگ سے دو گلاس نکالے، ایک شیشے کا انتہائی نفیس قیمتی خوبصورت رنگوں والا گلاس تھا۔اور دوسرا مٹّی کا بنا ہوامعمولی سا!!
استاد نے دونوں گلاسوں میں الگ الگ کوئی مائع ڈال دیا ،اور شاگردوں کی طرف منہ کر کے کہا : میں نے شیشے کے خوبصورت گلاس میں زہر ڈالا ہے جبکہ مٹّی کے گلاس میں پینے کا پانی، آپ لوگ کون سے گلاس سے پینا پسند کرینگے؟!
سب نے یک زبان ہو کر کہا: مٹّی کا گلاس!!
تب استاد نے کہا : جب آپ کو گلا س کے اندر کی حقیقت معلوم ہو گئی تو ان گلاسوں کا ظاہری حلیہ اور رنگ وروپ آپ کے لئے بے اہمیت ہو گیا۔
Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 225 Articles with 252640 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More