خاتم النبین-حصہ 2

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے الله کی طرف بلانے والی پکار تک کو بدل دیا۔ سورہ الااعراف۔ اور الله کے سب نام اچھے ہیں تو اسکو ناموں سے پکارو اور جو لوگ اسکے ناموں میں کجی اختیار کرتے ہیں انکو چھوڑ دو۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے رسول محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کو آل ابراہیم سے الگ کر دیا اور آج ہم اپنی عبادت میں یہ دعا مانگتے ہیں کہ جو برکتیں اور رحمتیں آل ابراہیم کو ملیں وہ رسول محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کو ملیں۔ جبکہ الله نے تو رسول محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کو خاتم النبین بنا کر بھیجا ہے۔ وہ رحمت العالمین ہیں اس دنیا کے لیے۔ سورہ الحج۔ اس نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم پر دین میں تنگی نہیں کی ہے اور تمہارے لیے تمہارے باپ ابراہیم کا دین پسند کیا۔۔۔۔

یہ ہماری کم عقلی ہے کہ جب کوئی ان باتوں کی طرف ہماری توجہ دلاتا ہے تو ہم اسے منکرین حدیث کہتے یا کفر کا فتویٰ لگا دیتے ہیں جبکہ قرآن کی واضح ہدایت انکے سامنے ہوتی ہے الله ہم سب کو قرآن سے رہنمائی فرمائے۔ الله سمیع البصیر۔
Skhan
About the Author: Skhan Read More Articles by Skhan: 9 Articles with 9678 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.