سورہ جن رکوع - ٢

سورہ الجن - ٧٢ - ---------------- آیات # رکوع # ٢
تم فرماؤ میں تو اپنے رب کی بندگی کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹہراتا - تم فرماؤ میں تمھارے کسی برے بھلے کا ملک نہیں - تم فرماؤ ہرگز مجھے الله سے کوئی نہ بچائے گا اور ہرگز اسکے سوا کوئی پناہ نہ پاؤنگا - مگر الله کے پیام پنھچاتا اور اس کی رسالتیں اور جو الله اور اسکے رسول کا حکم نہ مانے تو بیشک ان کے لیے جہنم کی آگ ہے جسمیں ہمیشہ ہمیشہ رہیں - یہاں تک کہ جب دیکھیں گے جو وعدہ انھیں دیا جاتا ہے تو اب جان جائینگے کہ کس کا مددگار کمزور اور کس کی گنتی کم - تم فرماؤ میں نہیں جانتا آیا نزدیک ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے یا میرا رب اسے کچھ وقفہ دیگا - غیب کا جاننے والا تو اپنے غیب پر کسی کو مسلط نہیں کرتا - سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے کہ ان کے آگے پیچھے پہرا مقرر کر دیتا ہے - تاکہ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیام پہنچا دئیے اور جو کچھ ان کے پاس سب اسکے علم میں ہے اور اسنے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114359 views nothing special .. View More