بلکہ اسے جھٹلایا جس کے علم پر قابو نا پایا

سورہ یونس - ١٠ - -------------- آیات # ٣٧ تا ٤٤
اور اس قرآن کی یہ شان نہیں کہ کوئی اپنی طرف سے بنا لے بے الله کے اتارے ہاں وہ اگلی کتابوں کی تصدیق ہے اور لوح میں جو کچھہ لکھا ہے سب کی تفصیل ہے اسمیں کچھہ شک نہیں ہے پروردگار عالم کی طرف سے ہے - کیا یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے بنا لیا ہے تم فرماؤ تو اس جیسی ایک سورت تو لے آؤ اور الله کو چھوڑ کر جو مل سکیں سب کو بلا لاؤ اگر تم سچے ہو - بلکہ اسے جھٹلایا جس کے علم پر قابو نہ پایا اور ابھی انہوں نے اس کا انجام نہیں دیکھا ایسے ہی انسے اگلوں نے جھٹلایا تھا تو دیکھو ظالموں کا کیسا انجام ہوا - اور ان میں کوئی اس پر ایمان لاتا ہے اور ان میں کوئی اس پر ایمان نہیں لاتا ہے اور تمہارا رب مفسدوں کو خوب جانتا ہے - اور اگر وہ تمہیں جھٹلائیں تو فرما دو کہ میرے لیے میری کرنی اور تمھارے لیے تمہاری کرنی تمہیں میرے کام سے علاقہ نہیں اور مجھے تمھارے کام سے تعلق نہیں - اور ان میں کوئی وہ ہیں جو تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو کیا تم بہروں کو سنا دو گے اگرچہ انھیں عقل نہ ہو - اور ان میں کوئی تمہاری طرف تکتا ہے کیا تم اندھوں کو راہ دکھا دو گے اگر چہ وہ نہ سوجھیں - بیشک الله لوگوں پر ظلم نہیں کرتا ہاں لوگ ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114014 views nothing special .. View More