عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: شرعی حیثیت حصہ ٧

گزشتہ سے پیوستہ

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : شرعی حیثیت

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہوآلہ وسلم کی ہر ہر سُنّت کو پہچاننے اور اُس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر اُس کام کو جاننے اور پہچاننے اور اُس سے بچنے اور کم از کم اُس پر اِنکار کرنے کی توفیق عطاء فرمائے جو سُنّت کے خِلاف ہے۔ اور محبت اور عظمتَ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وہ انداز و اطوار اپنانے اور پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے جو مطلوب و مقصود ہیں، یعنی سنـت کے مطابق ہیں

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ثبوت میں، پہلے ذکر کی گئی باتوں کے علاوہ، اگر کسی کے پاس، قُرآن، صحیح ثابت شدہ سُنّت، اور صحابہ رضی اللہ عنہم کی جماعت کے اقوال و افعال میں سے کوئی ثبوت ہو تو عنایت فرمائے، اِن مندرجہ بالا تین کسوٹیوں، پر جو بات پوری نہیں اترتی وہ “اہل سُنّت و الجماعت “ کے لیے قابل قبول نہیں، اور یہ ہی منہج اللہ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے

باقی بھائی ڈر ڈر کے کرنا اور کر کر کے ڈرنا اور اللہ کی رحمت سے ناامید مت ہونا کہ بلاشبہ اللہ کی رحمت سے کافر ہی ناامید ہوتے ہیں۔

اللہ گواہ ہے اس تمام تحریروں کا مقصد کسی کو نیچا اور اپنے کو اونچا ثابت کرنا ہرگز نہیں کیا میں یا اس تحریر کو نقل کرنے والے کو آپ یا دوسرے حضرات جانتے ہیں اور کیا ہمیں ایک دوسرے کے سامنے عزت دار بننے کا شوق ہے بخدا ایسا نہیں ہے کیونکہ نا میں آپ کو جانتا ہوں اور نا کبھی ملا ہوں اور نا کبھی ملنے اور جاننے کا کوئی بظاہر بڑا امکان ہے۔ یہ سب یعنی اپنے وقت اور اپنے وسائل کا (چاہے جسمانی ہوں یا دماغی ) استعمال صرف اور صرف اللہ کی رضا ہے وگرنہ مجھے آپ سے کچھ نہیں چاہیے اور آپ کو بھی مجھ سے کچھ نہیں چاہیے ہوگا اگر ہمارا مقصد کچھ سیکھنا سکھانا اور اپنے ایمان کی حفاظت کرنا ہو تو کیا بات ہے اور اللہ نے چاہا تو ہماری جدوجہد (جہاد) ہر ہر طرح سے تولی اور پرکھی جائے گی اور اللہ روز جزا فیصلہ کرنے میں کافی ہے کہ کون سیدھے راستے پر تھا باقی ہدایت و رہنمائی تو اللہ ہی کی طرف سے ہے کلی طور پر الحمداللہ اور ہمارا سب کا یہی ایمان ہے۔

ہم اور ہمارا سب کچھ اللہ کی قسم سب کچھ ہیچ ہے اللہ اور اس کے رسول کے سامنے اور ہمارا بیڑا پار لگ گیا اگر اللہ ہم سے راضی اور رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہم سے خوش ہوگئے روز جزا اور ہمیں کیا چاہیے کیا چاہیے بھلا ہمیں۔

اللہ ہم سب کو ہدایت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہم سے جس جس قدر کام لے سکے لے لے اور ہمارے حالوں پر رحم فرمائے اور ہماری ہر ہر خدمت پر محض اپنے لطف و کرم سے برکتیں عطا فرمائیں اور ہم سے کو معاف فرمائے آمین

نوٹ: یہ تحریر نقل کی گئی ایمان والوں کے لیے نا کہ کسی کا دل دکھانے یا کسی کو نیچا ثابت کرنے کے لیے
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 497979 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.