2015ء میں رونما ہونے والے اہم واقعات

وقت سدا ایک سا نہیں رہتا اور نہ ہی وقت کسی کے تابع ہو کر رکتا ہے تاہم ہمارے اردگرد روزانہ کی بنیاد پر کئی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن کے سبب ہمارے اپنوں کے علاوہ معاشرے کے دیگر افراد پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں جو نا چاہنے کے باوجود تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ ہمارے ذہنوں پر اپنے نقش چھوڑ جاتے ہیں شاید اسی کا نام دنیا ہے سال 2015ابتداء سے لے کر تا دم تحریر ہنگامہ خیز یوں کا سال ہے آج جب اس سال کے ختم ہونے میں چند ایام باقی ہیں گو یکم جنوری سے تا حال کے شب وروز پر نگاہ دھرانے سے تما م واقعات ایک فلم کی صورت میں سامنے دکھائی دیتے ہیں سال 2015کے حوالے سے تاریخ بتاتی ہے۔۔۔۔

یکم جنوری کا سورج بھارتی جارحیت اور فائرنگ سے ہو ا،بھارتی فوج نے فلیگ میٹنگ میں 2جوان بلا کر شہید کر دئیے ان کو فوجی اعزاز سے سپرد خاک کیا گیا ،بلوچستان کے علاقے سبی میں دھماکہ ہوا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور 4زخمی ہوئے،

3جنوری 2015:بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے طالبہ شہید اور ایک بچہ زخمی ہوا،آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے بل پیش کئے گئے ،غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری ہوئی۔
5جنوری:شمالی وزیرستان میں نئے سال کا پہلا ڈرون حملہ ہوا جس میں 8افراد جاں بحق ہوئے،بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے4افراد شہید ہوئے،اور اورکزئی ایجنسی میں فٹ بال میچ کے دوران دھماکہ سے 6افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوئے۔
6جنوری:پارلیمنٹ میں آرمی ایکٹ اور 21ویں آئینی ترامیم کی منظوری ہوئی۔بھارتی فوج کی مدار پور سیکٹر میں فائرنگ سے خاتون شہید ہوئی۔
7جنوری:پیرس میں گستا خانہ خاکے چھاپنے والے اخبار( طنز و مزاح کے حوالے سے مشہور رسالے چارلی ایبڈو)کے دفتر پر حملہ سے 12افراد ہلاک اور 4ٹھکانے تباہ ہوئے نیز چیف ایڈیٹر اور کارٹونسٹ بھی مارے گئے۔ ملتان میں سنٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی۔
8جنوری:کپتان خان نے ریحام خان سے شادی کی۔لوئر کرم ایجنسی میں سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4سکیورٹی اہلکار شہید ہو ئے۔
9جنوری:روالپنڈی میں امام بارگاہ کے باہر خود کش دھماکے سے 8افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔اورکزئی ایجنسی اور گوادرمیں راکٹ حملوں اور فائرنگ سے 4اہلکار شہید ہوئے اور کئی زخمی ہوئے۔ضلع مٹیاری میں سفاک باپ نے 5بچوں کا گلہ گھونٹ کر موت کی نیند سلا دیا۔
11جنوری:خیر پور میں باراتیوں کی وین الٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 62افراد جاں بحق ہوئے۔پیرس میں گستا خانہ خاکے چھاپنے والے میگزین پر حملے میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاج ہوا جس میں 40 ممالک کے سربراہان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
13جنوری:لاہور کے علاوہ شادباغ میں شادی ہال کی چھت اور دیورایں گرنے سے دلہن سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے۔سزائے موت کے مزید 7قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔
14جنوری:لوئر کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
15جنوری:شمالی و جنوبی وزیرستان میں 2امریکی ڈرون حملے سے 12افراد جاں بحق ہوئے۔پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید دہشت گرد ی کے مقدمات کے سلسلے میں 2مجروموں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔بھارتی فوج نے 3کشمیریوں کو مجاہدین قرار دے کر شہید کر دیا۔
16جنوری:خاکوں کے خلاف احتجاج میں کراچی میں جمعیت کی ریلی پر پولیس کی فائرنگ سے 7افراد زخمی ہوئے۔
17جنوری: گستا خانہ خاکوں کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور افریقی ملک میں 3چرچ نذر آتش کر دئیے گئے۔
23جنوری :خادم الحرمین شریفین شاہ عبداﷲ نمونیے کے مرض کے باعث انتقال فرما گئے تھے ان کی عمر 91برس تھی۔
25جنوری:یونان میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوا ۔پارلیمانی نظام کی ناکامی کے باعث یہ انتخابات مقررہ وقت سے پہلے منعقد ہوئے ۔
30جنوری :شکار پور میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران دھماکہ سے 60 افراد جاں بحق اور 55افراد زخمی ہو ئے ۔
3فروری:لندن کی برٹش لائبریری میں چوبیس گھنٹوں کے لیے تاریخی چارٹر ’’میگنا کارٹا ‘‘کی چار مصدقہ کاپیاں نمائش کے لیے رکھی گئی تھی۔پاکستان میں کرم اور خیبر ایجنسی میں دھماکے کے باعث 4اہلکاروں سمیت 17افراد شہید ہو ئے۔
8فروری:خیبر ایجنسی میں بم دھماکے توحید السلام کے 3رضاکار جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ۔
9فروری:خیبر ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹر وں کی فائرنگ سے 12دہشت گرد ہلاک اور 15زخمی ہوئے۔
11فروری:بلوچستان میں فورسز کے آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے سے 18جنگجو ہلاک ہوئے۔
12فروری:جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے باعث ٹرین کی 6بوگیاں الٹنے سے5 2افراد زخمی ہوئے ۔
13فروری:پشاور کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ سے 22افراد جاں بحق ہو ئے۔
17فروری:لاہور پولیس لائنز کے قریب خودکش دھماکہ کے باعث 5افراد شہید ہوئے۔
18فروری:اسلام آباد میں امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ہوا جس سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔
22فروری:چمن میں گاڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے بچہ جاں بحق اور 16افراد زخمی ہو گئے۔
24فروری:ایف سی چیک پوسٹ مارکیٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے1 اہلکار شہیداور 2افراد جاں بحق اور 1زخمی ہوا ۔
2مارچ:پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مسلسل بارشوں سے 19افراد جاں بحق ہو گئے ۔
13مارچ:پاکستان نے براق ڈرون اور برق نامی لیزر گائیڈ ڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جس سے پاکستان ڈرون میزائل بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ۔خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاوروں کی بمباری سے 48دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹایا گیا۔
16مارچ:یوحنا آبادلاہور میں2گرجا گھروں رومن کیتھولک چرچ اور کرائسٹ چرچ پر خود کش حملے ہوئے جس کے باعث 16ٖٓٓٓافراد ہلاک اور 91زخمی ہوئے اس سلسلے میں مشتعل مظاہرین نے 2افراد کو مشکوک ٹھہراتے ہوئے ہلاک کرنے کے بعد جلادیا۔
20مارچ:یورپ ،افریقی اور ایشیاء میں مکمل سورج گرہن لگا اور کروڑوں افراد نے قطب شمالی اور اس سے متصل علاقوں میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا ۔
22مارچ:جرمن ونگ کا طیارہ بارسلونا سے ڈوسلڈو ف کی طرف پرواز کرتے ہوئے نا معلوم وجوہات کی بناء پر فرانس کے پہاڑوں سے ٹکڑاکر پاش پاش ہو گیا رپورٹ کے مطابق طیارے حادثہ میں 150ہلاک ہوئے تھے۔
3اپریل :انار کلی لاہورمیں 2منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔
5اپریل:چار سدہ میں بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا سمیت 10افرادکو قتل کر دیا۔
7 اپریل:پاکستانی سرحد کے قریب چھڑپوں میں 8ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ یمن میں بمباری اور جھڑپوں کے نتیجے میں 100باغی ہلاک اور 193شہری مارے گئے۔
12پریل:یمن میں اتحادیوں کی بمباری اور جھڑپوں کے نتیجے میں 500باغی ہلاک اور 50شہری مارے گئے اور پاکستان کے علاقہ تربت میں کیمپ میں گھس کر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 20مزدور جاں بحق اور 3زخمی ہوئے۔
14اپریل:یمن میں اتحادیوں کی بمباری اور جھڑپوں کے نتیجے میں 11حوثی باغی ہلاک اور 200نے ہتھیار ڈال دئیے۔
15اپریل :پاکستان نے 1300کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔
25اپریل :بھارت اور نیپال میں زلزلے نے شدید تباہی مچائی جس نے نتیجے میں 5000افراد ہلاک،80لاکھ افراد متاثر اور ہزاروں لا پتہ ،درجنوں عمارتیں زمین بوس اور 3دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
26اپریل :پشاور میں شدید آندھی اور بارش نے تباہی مچائی جس کی وجہ سے درجنوں مکانات منہدم اور 40افراد جاں بحق اور فصلیں تباہ ہوئیں۔سبی میں موٹر سائیکل بم دھماکہ ہو اجس سے 4افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوئے۔اسی روز یمن میں فورسز اور باغیوں میں خونریز جھڑپوں سے 90افراد جاں بحق ہو گئے۔
30اپریل:سکیورٹی فورسز کی کار روائیوں سے کیپٹن سمیت5جوان شہید اور 2دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
یکم مئی:باجوڑ ایجنسی کے علاقے ناؤگئی میں سٹرک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے 4افراد جا ں بحق اور 5دہشت گرد گرفتار اور 8من بارودی مواد برآمد ہوا۔
4مئی:امریکی ریاست ٹیکساس میں گستا خانہ خاکوں کی نمائش کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس کی فائرنگ سے دونوں حملہ آور ہلاک ہو ئے۔
6مئی:کرم ایجنسی میں فٹ بال میچ کے دوران خود کش حملہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ، 2حملہ آوروں سمیت 4افراد ہلاک ہوئے۔اسی روز حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر راکٹ حملے سے 3شہری جاں بحق ہوئے۔
8مئی:گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں غیر ملکی سفارت کاروں کو تفریخی دورے پر لے جانے والے پاک فوج کے 3ایم آئی 17ہیلی کاپٹر وں میں سے ایک نے کریش لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں 2پائلٹوں اور ناروے اور فلپائن کے سفیروں سمیت 7افراد جاں بحق ہو ئے اور13افراد زخمی ہوئے ۔
12مئی:تباہ حال ملک نیپال میں ایک بار پھر 7.3شدت کے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 60افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔
13مئی:کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں نا معلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ سے 46افراد جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہوئے نیز مرنے والوں میں 16خواتین بھی شامل تھیں۔
16مئی:شمالی وزیرستان میں گھر پر ڈرون حملہ سے 5افراد لقمہ اجل بنے۔
17مئی:شاد باغ لاہور کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک ہی گھرانے سے 6بچے ہلاک جبکہ والدہ شدید زخمی ہو ئیں۔
22مئی:سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قطیف میں ایک شعیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 30افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔
25مئی:ڈسکہ میں وکلاء کے احتجاجی جلوس پر پولیس کی فائرنگ سے 2وکیل جا ں بحق ہوئے۔
4جون : بلوچستان کے علاقے خضدار کے قریب شاہ نورانی سرومولہ میں بارشوں نے تباہی مچادی جس سے 22افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔14جاں بحق ہوئے۔
6جون: حوثی باغیوں کا سکڈ میزائل تباہ جھڑپ میں دو سعودی افسروں سمیت 4 محافظ جاں بحق ہوگئے۔ جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، انجن3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،10زخمی ہوگئے۔ سرگودھا میں خیام چوک میں خودکش حملہ ناکام، حملہ آور سمیت 2افراد ہلاک،2 افراد زخمی ہوئے۔ کوئٹہ پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکار جاں بحق ہوئے۔
8جون: پاک افغان بارڈر پر جھڑپ19دہشت گرد ہلاک، 7اہلکار شہیدہوئے۔
9جون: پاک افغان سرحدی علاقے میں فضائی بمباری، دو دہشت گردی ہلاک ہوئے۔
17جون: راولپنڈی میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد زندہ جل گئے۔
21جون: قیامت خیز گرمی کے باعث شہر قائد میں 250سے زائد افراد چل بسے۔ مزید اطلاعات کے مطابق 1200افراد کی جان گئی۔
28جون: افغانستان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں67طالبان جاں بحق ہوئے۔
2جولائی: ضلع گوجرانوالہ میں ہیڈ چھنانوالہ کے قریب پل ٹوٹنے سے فوجی دستوں کو لے جانے والی خصوصی ٹرین کی چار بوگیاں نہرمیں جاگریں، حادثے میں پاک فوج کے یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر، خاتون اور بچے سمیت17افراد شہید اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت85 افراد زخمی ہوگئے۔
5جولائی: شمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ میں12دہشت گرد ہلاک اور 4اہلکار شہید ہوئے۔ کوئٹہ میں شاپنگ سنٹر کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق 19افرادزخمی ہوئے۔
7جولائی: راولپنڈی میں نالہ لئی میں طغیانی کے باعث آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔
8جولائی: اسلام آباد میں تیزرفتار وین اورکوسٹر میں تصادم کے باعث 20مسافر جاں بحق،22زخمی ہوئے۔
15جولائی:پاکستان نے کنٹرول لائن پر آزاد کشمیر کے علاقے میں بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا ۔
16جولائی :بھارتی فوج کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 4شہری شہیداور 8زخمی ہوئے۔
20جولائی:سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پنجاب کے 130 دیہات زیر آب اورگلگت بلتستان کے 5اضلاع برباد چترال میں 33پل بہہ گئے،2بستیاں مکمل تباہ اور ہزاروں ایکڑپر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ہزاروں افراد کی نقل مکانی کے علاوہ شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔
22جولائی:برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری سے 1370سال پرانا حجازی لکھائی میں لکھا قرآن پاک کا تاریخی نسخہ برآمد ہوا ۔ بھارت کی ریاست جھار کھنڈ میں ہندو مسلم فسادات شروع ہو ئے جس کے باعث 2ہلاک اور 130زخمی ہوئے۔
27جولائی:اسرائیلی پولیس اور فوجیوں کے مسجد اقصی پر حملے کے بعد توڑ پھوڑ کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور قرآن پاک کی بے حرمتی بھی کی گئی۔
29جولائی:مظفر گڑھ کے علاقے شاہ والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لشکر جھنگوی کے سابق امیر ملک اسحاق اور ان کے 2بیٹوں سمیت کالعدم تنظیموں کے14شدت پسند ہلاک ،چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
30جولائی:ممبئی حملوں کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کے الزام میں 22سال جیل کاٹنے کے بعد یعقوب میمن کو پھانسی دی گئی۔
1اگست: راجن پور اورکوہ سلیمان کی ندی نالوں میں طغیانی سے100سے زائد بستیاں زیرآب آگئیں، کئی دیہات ڈوب گئے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ سندھ، راوی، جہلم، چناب پانی سے بھر جانے کے باعث کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ کچے مکانات گرنے اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 95ہوگئی۔افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورنیشنل سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث طالبان کے سینئر کمانڈو سمیت 68عسکریت پسند ہلاک اور52زخمی ہوگئے۔
4اگست: سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے3 شہری شہید اور22زخمی ہوگئے۔ بھارت نے دریائے گھاگھرا میں پانی چھوڑ دیا۔ سیلاب سے سندھ اور پنجاب متاثر ہوئے۔54دیہات پانی میں گھر گئے۔
6اگست سکیورٹی فورسز کے زیراستعمال مسجد میں خودکش دھماکہ21اہلکار شہیدہوئے۔
10اگست: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سلنڈر دھماکہ، ٹریفک حادثہ اور بارودی سرنگ دھماکے سے چار بچوں سمیت18افراد جاں بحق ہوئے۔
استنبول میں پولیس سٹیشن کے باہر 13افراد جاں بحق ہوئے۔
16اگست: اٹک کے علاقے شادی خان گاؤں میں پنجاب کے وزیرداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکے میں شجاع خانزادہ سمیت 19افراد شہید اور 30افراد زخمی ہوئے اور پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔ وادی شوال میں فورسز کی فضائی کارروائی سے 40دہشت گردمارے گئے۔
18اگست: بھارتی جنگی جنون کی بدولت ایک پاکستانی شہری شہید،2بھارتیہیلی کاپٹروں کا پاکستانی علاقے میں داخل ہونے سے 70سے زائد خاندان نے مارواڈ کہوٹہ سے نقل مکانی کی۔
23اگست: خیبرایجنسی میں افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر راکٹ حملے میں 4اہلکار شہید اور 4زخمی ہوئے۔
24اگست: شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کے سینئر آفیسر لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک سپاہی سمیت شہید ہوگئے۔6دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔
25اگست: جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3اہلکار شہید ہوگئے۔
28اگست: بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے آٹھ افراد شہید جبکہ بچوں اور21خواتین سمیت52کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ملائیشیا کی پاپ سٹار سٹریسی انعم نے اسلام قبول کیا،قبول اسلام کے بعد عبایا پہننا شروع کردیا۔
29اگست: پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری، جیٹ طیاروں کی بمباری،19دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے۔
30اگست: بلوچستان کے جیوانی ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،2انجینئر جاں بحق ہوئے۔
3ستمبر:پاک فضائیہ کی بمباری سے 40دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں کے 5ٹھکانے تباہ ہوئے۔
5ستمبر:گوجرانوالہ کے علاقے کگھڑمیں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چھت گر گئی جس کے باعث 7مزدور جاں بحق اور 19زخمی ہوئے۔
6ستمبر:پاکستان نے 50واں یوم دفاع ملی جوش و جذبہ سے منایا۔
8ستمبر:اردو بطور سرکاری زبان نافذ کی۔
11ستمبر:سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کے باعث مسجد حرام میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے کے باعث 52پاکستانیوں سمیت 107عازمین حج شہید 238زخمی ہوئے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے پنڈوارا میں بھارتی فوج نے 4معصوم کشمیریوں کو شہید کیا اور گائے ذبخ کرنے پر پابندی عائد کی۔حریت رہنما آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی رہائش گاہ پر گائے ذبخ کی۔
12ستمبر:جہلم میں گورنمنٹ سکول میں ڈینگی سپرے کے ری ایکشن سے 100سے زائد طالبات بے ہوش ہوئیں۔
13ستمبر:ملتان کے علاقے وہاڑی چوک میں دھماکے سے 9 افراد جاں بحق اور 30زخمی ہوئے۔سرینگر میں ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے بگ کشمیر میراتھن منعقد ہوئی جس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے اور سبز ہلالی پرچم بھی لہرائے گئے۔
14ستمبر:فوج کی وردی میں ملبوس طالبان نے افغانستان کے وسطی شہر غزنی میں جیل پر حملہ کر کے 4پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور 400سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا۔
18ستمبر:پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن اسفند یار بخای سمیت 29نمازی شہید اور 25سے زائد زخمی ہوئے۔
19ستمبر:دبئی کے وزیراعظم شیخ راشد بن محمد ارشد المکتوم انتقال کر گئے۔
29ستمبر:منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگڈر سے شہداء کی کل تعداد7477جن میں 515پاکستانی،1511سعودی شہری،321ایرانی،444مصری،316انڈین ،453انڈونیشین،307نائجرین سمیت دیگر 60ممالک اور غیر شناخت کے حامل حجاج کرام بھی شامل تھے جن کی تعداد 1507تھی۔
3اکتوبر:علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس(ر)جاوید اقبال انتقال کر گئے۔
10اکتوبر:ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے ریلوے سٹیشن کے قریب 2دھماکے ہوئے جس سے 86افراد ہلاک اور 126زخمی ہوئے۔
13اکتوبر:کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھگیوں کے مکینوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 7بچوں اور 3خواتین سمیت 13افراد جاں بحق ہوئے
17اکتوبر:کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا 8مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
19اکتوبر:کوئٹہ میں بس میں دھماکہ 11مسافر جاں بحق اور 8زخمی ہوئے۔ہندو انتہا پسند وں نے مقبوضہ کشمیر اسمبلی سے منتخب آزاد رکن اسمبلی راشد پر سیاہی پھینک دی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
20اکتوبر:ہندوستانی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے نچلی ذات دلت خاندان کے 4افراد کو آگ لگا دی ۔
22اکتوبر:بلوچستان میں چھلگری کے علاقے میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ جس کے نتیجے میں11افرادجاں بحق اور 20افراد زخمی ہوئے۔
23اکتوبر:جیکب آباد میں ماتمی جلوس پر خودکش حملہ 5بچوں سمیت 27افراد جاں بحق اور 40افراد زخمی ہوئے۔
25اکتوبر:شکر گڑھ سیکٹر،چاہ واہ اور ظفر وال سیکٹر میں بھارتی فائرنگ اورگولہ باری سے2 خواتین سمیت 4افراد شہید اورمتعددد زخمی ہوئے۔پاکستان میں مختلف مقامات پر برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے 9افراد جاں بحق اور ہزاروں سیاح پھنس گئے۔نئی دہلی میں ہندوانتہا پسند جماعت نے شیو سینا نے تھیٹر پر حملہ کر کے پاکستانی سٹیج ڈرامہ رکوا دیا۔
26اکتوبر:پاکستان ،افغانستان اور بھارت میں 2بج کر 9منٹ پرخوفناک زلزلہ آیاریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت8.1ریکارڈ کی گئی تھی۔اسے پاکستانی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا جس کے باعث363افراد لقمہ اجل بنے اور 1620افراد زخمی ہوئے اور 3000گھر مکمل تباہ ہوئے۔بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 60اور افغانستان میں 63تھی۔تربیلا گریڈ سٹیشن میں دھماکہ کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے تربیلا گریڈ سٹیشن سے منسلک 9فیڈز کی کیبلز جل گئی اور پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے خاتون شہید اور 25افراد زخمی ہوئے۔سعودی عرب کے شہر نجران کی مسجد میں نماز مغرب کے دوران خودکش حملہ ہوا 3افراد شہید او ر متعدد زخمی ہوئے۔
27اکتوبر:افغانستان کے علاقے سے دہشت گردوں کا پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھاری گولہ بھاری اور فائرنگ سے 7ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا۔کوئٹہ ،پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی تھی۔
30اکتوبر:عمران خان اور ریحام کے درمیان اختلافات کے باعث طلاق ہو گئی۔دشت کے علاقہ میں بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے سے 7افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوئے۔
31اکتوبر:پنجاب کے 12اور سندھ کے 8اضلاع میں تقریبا 10سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے میدان سجا۔
یکم نومبر:مستونگ کے علاقے دشت کے قریب جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکہ ہواجس سے4افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوئے۔
4نومبر:سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کی 4منزلہ عمارت گرنے سے مالک سمیت 53افراد ہلاک جبکہ 104سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
9نومبر:برکی کے علاقہ میں لوہے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 5مزدور ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوئے۔
14نومبر:فرانس کے دارالحکومت خوشبوؤں کے شہر پیرس میں کنسرٹ ہال،فٹ بال سٹیڈیم اور دیگر مقامات پر بد ترین دہشت گردی کے سات یکے بعد دیگرے واقعات میں180ہلاک،3000سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
19نومبر:سندھ کے 14اور پنجاب کے12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان سجا۔
20نومبر:مغربی افریقہ کے ملک مالی کے دارالحکومت بماکو کے ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے سے 27افراد ہلاک اور 2دہشتگرد بھی مارے گئے۔
24نومبر:میانوالی میں طیارے حادثہ میں پاک فضائیہ کی فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید ہو گئی۔
25نومبر:برازیل کی حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو’’ آرڈر آف میرٹ ‘‘کے اعزاز سے نوازا۔
1دسمبر:ایم اے جناح روڈ پر دہشتگردوں کی کارروائی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ جس سے 2اہلکار شہید ہوئے۔
5دسمبر:سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا تیسرے مرحلے کا میدان سجا۔
9دسمبر:جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 2مجاہد شہید اور 2اہلکار زخمی ہوئے۔
11دسمبر:کرہ ارض پر ایک نئی اسلامی ریاست ’’اسلامی جمہوریہ گیمبیا‘‘کے نام سے ابھری۔
12دسمبر:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسجد پر حملے سے مسجد کا ایک بڑا حصہ شہید ہو گیا۔کراچی میں فائرنگ سے پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر جاں بحق ہو گئے۔کوئٹہ چیک پوسٹ کے قرب ریموٹ کنڑول بم دھماکہ 1اہلکار شہید جبکہ بچے سمیت 4اہلکار زخمی ہوئے۔
13دسمبر:کرم ایجنسی کے صدر مقام کے بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25افراد جاں بحق اور 70زخمی ہوئے۔
18دسمبر:خیبر ایجنسی اور شوال میں پاک فوج کی فضائی کارروائی سے 23دہشت گرد ہلاک اور 6ٹھکانے تباہ ہوئے۔

5 201کو بہترین بنانے والے قابل فخر واقعات
سال 2015 پاکستان کے لیے مختلف موضوعات کی بنا پر ایک اہم ترین اور بہترین سال ثابت ہوابطور انسان ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہم برے یا افسوسناک لمحات تو بہت دیر تک یاد رکھتے ہیں لیکن اچھے لمحات کو بہت جلد بھول جاتے ہیں وہ بہترین لمحات جو ہماری قوم کے لیے قابلِ فخر ہیں وہ یہ ہیں رواں سال منیبہ مزاری کو اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی پہلی پاکستانی خاتون سفیر مقرر ہونے کا اعزاز حاصل ہواوہ ایک پاکستانی فنکارہ اور مصنف ہیں۔ سال کی بہترین تصویر کا اعزاز ایک ایسے پاکستانی فوٹو گرافرعاطف سعید کو ہوا جس نے شیر کی تصویر اس وقت کھینچی جب وہ اس پر حملہ کر رہا تھا۔ مئی میں پاکستان آرمی کے’’ ایس ایس جی ‘‘گروپ کو دنیا کا سب سے طاقتور اور باصلاحیت آرمی یونٹ قرار دیا گیا یقیناً پاک فوج کو ملنے والا یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔دنیا کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ بھی رواں سال ہی پاکستان میں قائم کیا گیا چولستان صحرا میں تعمیر اس پلانٹ میں 4 لاکھ سولر پینلز نصب کیے گئے ہیں جبکہ یہ پینلز 200 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے پاکستانی طالبعلم شاہ میر نے دوسری پوزیشن حاصل کی یہ اسپیس سیٹلمنٹ ڈیزائن کا مقابلہ تھا جس میں دنیا بھر سے 3007 طلبہ نے شرکت کی۔ پاک چین دوستی سرنگوں کا افتتاح کیا گیا یہ سرنگ عطا آباد جھیل پر تعمیر کی گئی ہے۔ 7 کلومیٹر طویل یہ 5 سرنگیں قراقرم ہائی وے کے اس 24 کلومیٹر طویل ٹکڑے کا حصہ ہیں جو کہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے عظیم کھلاڑی بوم بوم آفریدی کو دنیا کے ایسے 20 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا جو سب سے زیادہ فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ اسی طرح پاکستانی نژاد کومل احمد نے ایک ایسی انوکھی موبائل اپلیکیشن تیار کی جو 6 لاکھ بے گھر افراد تک خوراک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کی سماجی کارکن سیدہ غلام فاطمہ کو نیویارک میں عالمی شہری ایوارڈ سے نوازا گیاوہ پاکستان میں جبری مشقت جیسے معاملات کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستانی سرجن نے امریکی ڈاکٹر قائم کردہ ورلڈ ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا پاکستانی سرجن نعیم تاج نے کم عمر ترین فرد کے پتے سے پتھری نکال کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔

Ishrat Javed
About the Author: Ishrat Javed Read More Articles by Ishrat Javed: 70 Articles with 84400 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.