میں کیوں نہیں بن سکتا

دوستو اچھی و بھلی دولت و شہرت کمانا آپ کا حق ہے اور ہر کوئی حاصل کر سکتا ہے. رب نے تو خود ہمیں دعا سکھلائی کہ آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بھلائی بھی طلب کرو. رب نے روٹی و پانی ہر انسان کی قسمت میں لکھا ہے جو مل کر رہنا ہے مگر پھر یہ آپ کی ہمت و کوشش پر ہے کہ آپ یہ کسی فائیو سٹار ہوٹل میں بیٹھ کر کھائیں یا کسی عام سی جگہ سے...اسی طرح روزگار آپکے نصیب میں ہے مگر آپکی کوشش پر کہ آپ کہیں چھوٹی موتی نوکری کریں یا پھر اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر اپنا کوئی برانڈ نام تخلیق کر دیں. وغیرہ وغیرہ
عزت ، دولت اور شہرت پانا اس دنیا میں ہر انسان کی بنیادی خواہشیں ہوتی ہے اور ہر بندہ ان کو پانے کو اپنی طرف سے بھرپور کوشش میں لگا ہوتا ہے. صرف ذہن میں یہ رکھنا چاہیے کہ یہ تینوں چیزیں " اچھی و مثبت" ہی ہوں. دوسرا یہ سب اتنی آسانی سے حاصل نہیں ہوتا ہے جیسا کہ آجکل سمجھا جاتا ہے، تبھی پھر قدم قدم پر دھوکے ہی کھانے کو ملتے ہیں، جہاں کبھی مال و وقت حرام کرنا پڑتا اور کبھی جسم و جان کی تذلیل کروانی پڑتی . یاد رکھیں کہ حرام و بےحیائی کے کاموں سے کمائی گیں عزت ، دولت اور شہرت صرف وقتی ہی آپ کے دماغ کو ساتویں آسمان پر پوھنچا سکتی مگر دیر پا ہرگز نہیں ہوتی. ذرا نظر تو دہرائیں آپ کے ارد گرد بہت سے حقیقی مثالیں موجود ہیں.

یاد رکھیں کہ اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ مثبت سوچ و عمل ، مستقل مزاجی اور اچھے لوگوں کا ساتھ ہی آپ کو دنیا میں اچھا مقام دلا سکتا ہے. برائی و گناہ زندگی کا حصہ و آزمائش ہوتی ہیں ان میں اول تو پڑنا نہیں چاہیے اور اگر پڑ گے تو فورا خود کو نکالیں کہ برائی کا راستہ شروع میں آسان و آسائش والا ہی لگتا ہے مگر انجام ہمیشہ تنہائی، پچھتاوا اور ڈر ہی ہوتا ہے. اچھائی میں رہ کر کر آپ جو عزت، دولت و شہرت حاصل کرتے ہیں وہ دیر پا بھی ہوتی ہے اور دل کو بھی پرسکوں رکھتی ہے اور یہی حقیقی کمائی بھی ہے جہاں پھر آپ خود تو سنورتے ہی ہیں مگر ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں کو سنوار کر ان میں اپنا عکس چھوڑ جاتے ہیں.

تو دوستو اچھی و بھلی دولت و شہرت کمانا آپ کا حق ہے اور ہر کوئی حاصل کر سکتا ہے. رب نے تو خود ہمیں دعا سکھلائی کہ آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بھلائی بھی طلب کرو. رب نے روٹی و پانی ہر انسان کی قسمت میں لکھا ہے جو مل کر رہنا ہے مگر پھر یہ آپ کی ہمت و کوشش پر ہے کہ آپ یہ کسی فائیو سٹار ہوٹل میں بیٹھ کر کھائیں یا کسی عام سی جگہ سے...اسی طرح روزگار آپکے نصیب میں ہے مگر آپکی کوشش پر کہ آپ کہیں چھوٹی موتی نوکری کریں یا پھر اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر اپنا کوئی برانڈ نام تخلیق کر دیں. وغیرہ وغیرہ

آخر میں صرف اتنا ہی کہ جو یہ خیال کرتے کہ آجکل کے دور میں عزت، دولت و شہرت صرف غلط و حرام کے کاموں سے ہی ممکن ہے تو خدارا اپنی سوچ کو بدلئے کہ ایسا کچھ نہیں ہے یہ فرسودہ سوچ کمزور، ناکام ذہن اور بہانے بازوں کی پیداوار ہے جو خود بھی نہیں کچھ کرتے اور دوسروں کو بھی نہیں ہلنے دیتے. آپ ایسے "لیموں نما" لوگوں کی باتوں سے خود کو بچائیے اور شدید سوچ و طلب رکھتے کہ " میں کیوں نہیں بن سکتا" آگے بڑھتے جائیے اور ہمیشہ یاد رکھیے کہ....
پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے ، شاہین کا جہاں اور
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171972 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More