یقیں محکم، عمل پیہم، محبت فاتح ِ عالم

مسلسل کوشش زندگی کا دوسرا نام ہے - اِسی طرح مایوس ہونا یا نااُمید ہو جانا موت کے مترادف ہے - یہی وجہ ہے کہ جانِ کائنات ﷺ نے اپنی اُمت کی تعلیم کے لیے فرمایا - ''اگر قیامت برپا ہو جائے اور تمہارے ہاتھ میں ایک پودا ہو تو اُسے زمین میں لگا دو'' - سوچ کا یہ انداز مثبت طرزِ عمل کہلاتا ہے - اگر ایک گلاس پانی سے آدھا بھرا ہوا ہو - تو آدھے خالی کو مت دیکھو - آدھے بھرے ہوئے پر نظر رکھو - کسی زیادتی پر بدلہ لینے کی سوچ منفی ہے - معاف کرنے کی سوچ مثبت ہے - حسد کا جذبہ منفی ہے - رشک اور کوشش مثبت طرزِ عمل کا نام ہے - ایک اُستاد کمرہ جماعت میں داخل ہوا - بورڈ پر چاک سے ایک لائن لگا دی - طلباء کی طرف دیکھا اور سوال کیا - تم میں سے کوئی اِس لائن کو چھوئے بغیر چھوٹا کر سکتا ہے؟ - تمام شاگرد ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے - نفی میں سر ہلا دئیے - ایک شاگرد نے کہا - ایسا ناممکن ہے کہ اِس لائن کو چھوئے بغیر چھوٹا کر دیا جائے - اُستاد مسکرایا - چاک پکڑا - اُس لائن کے متوازی ایک چھوٹی لائن لگا دی - معنی خیز نظروں سے جماعت کی طرف دیکھا - اِس ایک عمل نے بہت کچھ سکھا دیا - مقابلے میں کسی سے آگے نکلنے کے لیے ضروری نہیں کہ اُسے گرایا جائے - کسی کو مت گراؤ - خود آگے نکل جاؤ - یہی مثبت طرزِ عمل آگے لے جانے کا باعث بن جاتا ہے - تنظیم میں اپنے مورال کو بلند رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے - ذمہ داری جتنی اعلیٰ ہو - مورال بلند رکھنے کی استطاعت اُتنی زیادہ مضبوط ہونی چاہیے - ایک سپاہی نے بہت زیادہ گھبرائے ہوئے انداز میں آ کر کمانڈر کو بتایا - ہم چاروں طرف سے دشمن کے گھیرے میں آ چکے ہیں - کمانڈر نے نہایت سکون سے جواب دیا - اچھا بہت خوب، اِس کا مطلب ہے کہ اب ہم چاروں طرف حملہ کر سکتے ہیں - مثبت طرزِ فکر سے ہی مورال بلند رکھنے کے لیے قوت حاصل کی جا سکتی ہے - مبلغ کے لیے یہ ایک ضروری سبق ہے - خادم مرکز محفل میلاد کو چاہیے کہ اِس نکتے پر کاربند رہے - نگران اپنے مورال کو مضبوط رکھے - تحصیل امیر - ضلعی امیر - بلکہ دیدہ بینا کے یہ الفاظ پڑھنے والا ہر قاری اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کر سکتا ہے - ہمارے مرشد حضرت صاحب کرماں والے رحمة اللہ علیہ کی بارگاہ میں اکثر لوگ آ کر عرض کیا کرتے - حضور! ڈاکٹروں نے مجھے جواب دے دیا ہے - آپ اطمینان سے ارشاد فرماتے - ''بیلیا! رب کریم نے تو جواب نہیں دیا، اللہ کریم خیر فرما دے گا'' - پھر واقعی رب کریم خیر فرما دیتا - قرآن کہتا ہے کہ اللہ کے ولی بھی تمہارے مددگار ہیں - اِس سے بڑی مدد اور کیا ہوگی کہ ایک درماندہ و مایوس آدمی - اپنے خالق و مالک کی رحمت پر یقین پختہ کر لے - اُمید باندھ لے - پھر اُس کا بیڑا پار ہو جائے - حضرت صاحب کرماں والے رحمة اللہ علیہ کی تربیت کا یہ انداز جداگانہ اور بے مثال نظر آتا ہے - اِسی لیے گزشتہ کئی سال سے ماہنامہ ''مجلہ حضرت کرماں والا'' مسلسل شائع ہو رہا ہے - کہیں حالات کی تپش نے جھلسانے کی پوری کوشش کی - کہیں اپنوں بیگانوں کی بے التفاتی آڑے آئی - مگر پُر اُمید رہنے کا سبق یاد رکھا - دیگر کاموں کی طرح - اِس کے لیے بھی پیدا ہونے والے بے شمار مسائل کے پیش ِ نظر ھدیہ میں اضافہ کیا گیا ہے - کیونکہ اگر بے فائدہ - بدبودار - موت کا سامان سگریٹ پان - تیزابی خاصیت والی کولڈ ڈرنکس وغیرہ وغیرہ - بلاضروری اخراجات کے لیے سب اچھا ہے - تو پھر یہ بھی محض ایک مجلہ یا رسالہ ہی نہیں - دوائے عشقِ رسالت ِ مآب ﷺ کا ایک مآخذ بھی ہے - دعوت و تبلیغ کا ایک ستون بھی ہے - آئیے! اِسے چمکانے اور نکھارنے کے لیے ہمارا بھرپور ساتھ دیجئے - ہمارے ساتھ مل کر جہد ِ مسلسل کرنے کا اعادئہ عہد کریں - قرآن سچا، ہر وعدہ سچا، ہر آیت سچ، ہر لفظ حق - ہر حرف میرا یقین ہے - چنانچہ مومنین بھی اللہ کریم جلشانہ' کی توفیق سے مددگار ہیں - آپ کی سوچوں کے تلاطم میں اُٹھنے والی ہر مثبت سوچ ضمیر کی آواز ہے - اُسے دبانے کی بجائے ہر خوابیدہ مقدر تک پہنچانے کی کوشش کریں - آستانہ عالیہ حضرت کرماں والا شریف میں تربیتی اعتکاف میں شمولیت کی دعوت دیں - کیونکہ
یقیں محکم، عمل پیہم، محبت فاتح ِ عالم
Pir Sanaullah Tayyabi
About the Author: Pir Sanaullah Tayyabi Read More Articles by Pir Sanaullah Tayyabi: 18 Articles with 43487 views Nothing Special.. View More