حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو کا انداز

گفتگو کے وقت چہرۂ انور پر عموماً مسکراہٹ شامل رہتی، جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنجیدگی کی خشونت سے بچاتی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکرو، فحش اور بے حیائی کی باتوں سے سخت نفرت تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلاضرورت بات چیت نہ کرتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا: میری لسانی تربیت خود اللہ عزوجل نے فرمائی ہے اور میرے ذوق ادب کو خوشتر بنادیا، نیز میں نے بچپن میں قبیلہ سعد کی فصاحت آموز فضا میں پرورش پائی ہے۔

حضرت ابو بکر صدّیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کلام فصیح کسی اور سے نہیں سنا۔

حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اے اللہ کے رسول! کیا بات ہے کہ آپ فصاحت میں ہم سب سے بالاتر ہیں؟۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری زبان حضرت اسماعیل علیہ السلام کی زبان ہے جسے میں نے خاص طور پر سیکھا ہے اسے حضرت جبرئیل علیہ السلام مجھ تک لائے اور میرے ذہن نشین کرادی۔
 
Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 596712 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More