سو لفظوں کی کہانی

مفلس، ان پڑھ ہونے کے باوجود فیاض کے والدین نے باقی بھائیوں کی طرح اسکی تعلیم کے لئے بہت پاپڑ بیلے۔فیاض روزانہ شدید گرمی، سردی میں گاؤں سے سکول تک کا کئی کلومیٹر کا سفر گندے نالے سے گزر کر طے کرتا۔ اس نے پہلی سے دسویں تک پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شہر کے مشہور کالج سے گریجویشن کے بعد کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری اے پلس گریڈ میں پاس کی۔ ملازمت کا ٹیسٹ انٹرویو پاس کر لیا تو اسے جعلی ڈگری ہولڈرز نے افسر نہ بننے دیا۔یوں ایک غریب کا افسر بننے کا خواب جعلسازوں کے چنگل میں دم توڑ گیا۔ کبھی تو اسے یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا آفس آنے کے لئے اسے جعلی ڈگری ہولڈرز کے گندے نالے سے گزرنا پڑتا ہے۔
Mumtaz Amir Ranjha
About the Author: Mumtaz Amir Ranjha Read More Articles by Mumtaz Amir Ranjha: 90 Articles with 59597 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.