مشکلات کا آسان حل

امام زین العابدین ؑ نے فرمایا جب تمہیں دنیا سے کوئی مصیبت پہنچے یا تم پر فقر و فاقہ نازل ہو یا کوئی سخت مرحلہ آ پڑے تو تم وضو کرو اور حضور قلب کے ساتھ دو رکعت یا چار رکعت نماز پڑھو اور حضور قلب کے ساتھ اس دعا کو پڑھو دعا کا ترجمہ لکھا جا رہا ہے تا کہ آپ سمجھ سکیں کے امام نے کیا دعا کرنے کا کہا ہے اور جب آپ ترجمہ پڑھیں گے تو آپ کو بھی پتا ہو گا کے آپ اپنے اﷲ سے راز و نیاز میں کیا باتیں کر رہے ہیں:

’’اے ہر شکایت کی جگہ!اے ہر سرگوشی کو سننے والے، اے ہر درد و بلا سے شفاء بخشنے والے ،اے ہر مخفی شی کو جاننے والے ،ہر مصیبت میں سے جسے چاہے دور کرنے والے ،اے موسی کو نجات دینے والے،اے محمد ؐ کو مصطفی بنانے والے،اے ابراہیم ؑ کو خلیل قرار دینے والے میں تجھ سے اس شخص کی دعا کرتا ہوں جس کا فاقہ شدت پکڑ چکا ہے اور قوت کمزور پڑ گئی ہو اور کوئی تدبیر نظر نہیں آتی ،مسافر غریب،فقیر کی دعا وہ کہ جو اس مصیبت کے منکشف اور دور ہونے میں تیرے سوا کسی کو نہیں پاتا ،اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ،منزہ و پاک ہے تو ،بے شک میں ہی ظالموں میں سے تھا ‘‘آپ ؑ فرماتے تھے کہ یہ دعا کوئی مصیبت زدہ نہیں پڑھے گا مگر یہ کے مصیبت دور ہو جائے گی۔

یہ بات یاد رکھیں کے کوئی بھی دعا یا عمل اُس وقت قبول ہوتا ہے جب آپ خلوص کے ساتھ صرف اﷲ کو راضی کرنے کے لئے کریں اگر آپ نے ایسے عمل کیا کے جو صرف اﷲ کے لیے تھا تو شیطان آپ کو شک میں ڈالے گا کے پتا نہیں قبول ہوا یا نہیں تو آپ کو یہاں شک نہیں کرنا ہے بلکہ اپنی نیت دیکھنی ہے اگر خالص تھی تو ضرور آپ کا عمل قبول ہو گا اور اگر عمل خالص ہو اور کوئی غلطی ہو بھی جائے تو اﷲ ظالم نہیں ہے آپ کی اُس غلطی کو در گذر کرے گا اور آپ کے عمل کو مقام ِ قبولیت دے گا۔
 
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 240888 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.