سند الکاملین حضرت سید شاہ آل برکات ستھرے میاں قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: حضرت ستھرے میاں کی پیدائش کب ہوئی؟
جواب: ۱۰؍ رجب المرجب ۱۱۶۳ھ میں۔
سوال۲: آپ رشتے میں سید شاہ حمزہ رحمۃ اللہ علیہ کے کون ہیں؟
جواب: منجھلے صاحبزادے۔
سوال۳: آپ نے کتنی شادیاں کیں؟
جواب: دو ، ایک سید محمد احسن صاحب کی صاحبزادی سے اور دوسری شادی آپ نے قصبہ باڑی میں قاضی سید غلام شاہ حسین صاحب کی صاحبزادی فضل فاطمہ سے کی۔
سوال۴: آپ کا تقوی کس معیار کا تھا؟
جواب: آپ کو مسجد میں نماز پڑھنے اور یاد الٰہی کا بہت شوق تھا۔ مارہرہ شریف میں رہتے ہوئے سخت بیماری کے سبب صرف تین روز آپ مسجد میں نہ جاسکے جس کا عمر بھر قلق رہا۔
سوال۵: کیا آپ شاعر بھی تھے؟
جواب: جی ہاں!آپ شاعر تھے اور ’’آشفتہ‘‘ تخلص رکھتے تھے۔
سوال۶: آپ کے کتنے فرزند تھے؟
جواب: چار، (۱)حضرت سید شاہ آل امام جما میاں قدس سرہٗ (۲)حضرت سید شاہ آل رسول قدس سرہٗ (۳)حضرت سید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ (۴)حضرت سید شاہ غلام محی الدین قدس سرہٗ۔
سوال۷: آپ کا تاریخ وصال کیا ہے؟
جواب: ۲۶؍ رمضان المبارک بروز سنیچر ۱۲۵۱ھ میں بوقت ظہر آپ نے داعی اجل کو لبیک کہا۔
سوال۸: آپ کے مشہور خلفا کے نام بتائیے۔
جواب: (۱) حضرت سید شاہ آل رسول احمدی (۲)حضرت سید شاہ اولاد رسول (۳) حضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم اور (۴) حضرت حافظ نصیر الدین علیہم الرحمہ و الرضوان۔
سوال۹: آپ کا خاص کارنامہ کیا تھا؟
جواب: آپ کو تعمیرات کا بہت شوق تھا، عبادت و ریاضت سے جو بھی وقت ملتا تھا درگاہ وہ خانقاہ کی تعمیر کے لیے وقف فرماتے تھے۔ در گاہ شریف میں جامع مسجد کی تعمیر جس کا سن تأسیس ۱۲۱۷ھ ہے یہ مسجد اب بھی خانقاہ برکاتیہ میں موجود ہے۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 595768 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More