سپہ سالار اسلامی عسکری اتحاد جنرل (ر)راحیل شریف

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

جنرل (ر) راحیل شریف کی جانب سے NOCملنے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ،سعودی عرب کی جانب سے مہیا کئے گئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوتے وقت ان کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی تھے،ملکت عربیہ سعودیہ کی سربراہی میں دہشت گردی کے خلاف قائم 41اسلامی ممالک کے عسکری اتحاد کی قیادت کا اعزاز ،پاکستان کے مقبول سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو حاصل ہوا ہے ،جو تین سال تک اس منصب پر فائز رہیں گے۔

بلاشبہ یہ عسکری اتحاد جو ہمہ جہت خصوصیات اور فوائد کا حامل ہے جس میں مشرق وسطیٰ ،افریقا اور ایشیا سے تعلق رکھنے والے اسلامی ممالک شامل ہیں ،اسلامی ممالک کا اس عسکری اتحاد پر اعتماد ہر نئے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے ،جس کی واضح دلیل نئے ممالک کی اس میں شمولیت ہے، یہ عسکری اتحاد، اسلامی ممالک کی مؤثر قوت کی صورت میں دنیاکے نقشہ پر ابھر رہا ہے،جب کہ یہ دہشت گردی کے خلاف اور اسلامی ممالک کے تحفظ کے لیے غیر معمولی اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے ۔

عالمی حالات اورمشرق وسطی کی صورت حال کے تناظر میں سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کا اسلامی افواج کی قیادت سنبھالنا یقینا جہاں ان سمیت پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر و اعزاز کی بات ہے وہیں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا امتحان بھی ہے، انہیں اسلامی افواج کے مورال اور وقار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ داعش سمیت اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجر سے حکمت عملی کے ساتھ نمٹنا ہو گا۔

جب کہ دوسری جانب اسلامی عسکری اتحاد کے قیام سے ہی ایران اور اس کے ہمنوا اپنی تاریخ دھراتے ہوئے اسے متنازعہ بنانے کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں اور اسے شیعہ سنی بلاگ اورتقسیم کا نام دینا چاہتے ہیں ،جب کہ پاکستان میں ملک دشمن عناصر کی سہولت کاری ہو یا یمن کے حوثی باغیوں کواسلحہ اور فنڈز کی فراہمی ،عراق اور شام کی کشیدہ اور غیر یقینی صورت حال پیدا کرنے لیے الزینبیوں فورس اور دیگر عسکری گروپوں کی سرپرستی کرنے میں ایران کا گھناؤنا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ جب اتحاد امت اور قیام امن کے لیے حکومت پاکستان جنرل (ر) راحیل شریف کو NOCجاری کرتی ہے تو ایران اپنے مفادات کے بچاؤکے لیے اس پر تحفظات کا اظہار کرتا ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ عالم اسلام کا یہ عظیم عسکری اتحاد کسی دوسرے ملک کے نہیں بلکہ مسلم ممالک میں منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی جانے والی دھشت گردی کے خلاف ہے،اور یہ اتحاد استعماری قوتوں کے خاتمے کا سبب بنے گا، ان شاء اﷲ

Molana Tanveer Ahmad Awan
About the Author: Molana Tanveer Ahmad Awan Read More Articles by Molana Tanveer Ahmad Awan: 212 Articles with 254062 views writter in national news pepers ,teacher,wellfare and social worker... View More