اور تجھے کوئی نہ بتائیگا اس بتانے والے کی طرح

سورہ فاطر -- ٣٥ -------------- آیہ # 14
تم انھیں پکارو تو وہ تمہاری پکار نہ سنیں اور بلفرض سن بھی لیں تو تمہاری حاجت روا نہ کر سکیں اور قیامت کے دن وہ تمھارے شرک سے منکر ہونگے اور تجھے کوئی نہ بتائیگا اس بتانے والے کی طرح


سورہ الحج - ٢٢ - ----------------- آیات # ٧٠ تا ٧٢
کیا تو نے نہ جانا کہ الله جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک یہ سب ایک کتاب میں ہے بیشک یہ الله پر آسان ہے - اور الله کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جن کی کوئی سند الله نے نہ اتاری اور ایسوں کو جن کا خود انھیں کچھ علم نہیں اور ستمگاروں کا کوئی مددگار نہیں - اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جائیں تو تم ان کے چہروں پر بگڑنے کے آثار دیکھو گے جنہوں نے کفر کیا قریب ہے کہ لپٹ پڑیں ان کو جو ہماری آیتیں ان پر پڑھتے ہیں تم فرما دو کیا میں تمہیں بتا دوں جو تمھارے اس حال سے بھی بد تر ہے وہ آگ ہے الله نے اس کا وعدہ دیا ہے کافروں کو اور کیا ہی بری پلٹنے کی جگہ
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114323 views nothing special .. View More