میں سلمان ہوں(٥٠)

اسے سوچنا بھی اچھا اب لگتا ہے
اب دیکھو کوئی اپنا سا لگتا ہے
دیکھا تھا جو سپنا اب سچا سا لگتا ہے

عجیب شخص ہے یہ‘‘،،،عجیب عجیب سی لاجکس،،،سرجھکا کے چلنا چاہیے اس سے انسان میں عاجزی پیدا ہوتی ہے‘‘،،،پتا نہیں یا تو یہ وقت سے لیٹ پیدا ہوا ہے‘‘،،،یا اس کی سوچ کی ڈسک بہت پرانی ہے‘‘،،،اس دور کا ہے ہی نہیں
اوپر سے اتنا پڑھا لکھا ہے کہ بات کرتے ہوئے خوف سا آتا ہے‘‘،،،گندے سے تالاب میں اک ہی مچھلی ہے جو صاف ہے‘‘،،،مکمل ہے،،،جو صرف اپنے حصے کے پانی پر گزارا کرتی ہے،،،بلکہ اس میں بھی شیئر دینے کو تیار ہے‘‘،،،
کمرے کی کھڑکی تیز سرد ہوا کے جھونکے سے کھل گئی‘‘،،،ندا کے کمزور جسم نے اِک جھرجھری سی لی‘‘،،،وہ سلمان کو سوچتی ‘‘تو اسے سکون سا ملتا،،،مگر سرد ہوااس کے اور سلمان کے درمیان آگئی‘‘،،،اسے چائے کی طلب ہونے لگی‘‘
رات کے اس پہر،،سلمان کے بچے تیری وجہ سے چائے کی عادت ہوگئی مجھے‘‘،،،وہ اس خیال سے ہی مسکرادی‘‘،،
اسے وقت بوجھ سالگنے لگا،،اس نے آنکھیں بند کرکے سلمان کے بارے میں سوچنا شروع کردیا‘‘،،،اسے اک بے نام سی راحت محسوس ہونے لگی‘‘،،،
کاش سلمان گھر ہوتا وہ اسے چائے کا لالچ دیتی،،اور اس سے کہتی کوئی شعر،،کوئی کہانی،،کوئی اچھی سی بات شیئر کرے‘‘،،،وہ ایک بہترین سا چائے کا کپ اسے بنا کے دیتی‘‘،،چائے سلمان کی کمزوری تھی‘‘،،،اور ندا کی کمزوری،،،،
سلمان تھا‘‘،،اس کی باتیں،،اس کا مسکرانا،،،وہ سب سے الگ تھا،،،مگر اس میں سب کچھ تھا‘‘،،،بس سب کچھ،،،

باقی سب کچھ،،،سلمان سے بات کرنے کے بہانے تھے،،،اسے سلمان کے سامنے مایوس لگنے میں بہت مزاآتا تھا‘‘،،
پھر سلمان اپنی ساری انرجی اس کی مایوسی کے خاتمے میں صَرف کردیتا تھا‘‘،،،سلمان کی توجہ ندا کو ساتویں آسمان پر پہنچا دیتی تھی‘‘،،،پتا نہیں کیا کررہا ہو گا‘‘،،، وہ بیڈ سے اٹھ کربیٹھ گئی‘‘،،،بس اپنے ہاتھوں کی کلائیوں میں بچ جانے والی چوڑیوں کو اوپرنیچے کرنے لگی‘‘،،،
شاپر ساتھ ہی چارپائی پر سویا ہوا تھا اس نے کروٹ لی،،،تو ندا اس کی بےآرامی کے خیال سے پھرسے لیٹ گئی‘‘،،
آنکھیں بند کرکے سلمان کو سوچنے لگی‘‘،،،
تم اتنا پاس ہو کے بھی دور ہو
مرد ہو کے بھی مجبور ہو
کیوں اس قدر محبوب ہو
ہو چاندسے‘‘،،مگر اتنے ہی دور ہو،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1204623 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.