مسائل / بہترین حل:

ایسے مسائل سے نمٹنے کا بہترین طریقہ کیا ہو سکتا ہے ؟؟؟

مسائل / بہترین حل:

مسائل مختلف قسم کے ہوتے ہیں، گِلے، شکوے، لڑائی چھگڑے اور ان کی نوعیت بھی مختلف ہو سکتیں ہیں مثلہً یہ ہمارے کاروباری، ازدواجی، دوستوں کے درمیان یا پھر بہن، بھائیوں،بچوں، عزیز رشتہ داروں اور وغیرہ وغیرہ، کے ساتھ معملات پہ اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

عموماً ہم لوگ مسئلہ اُس وقت تک حل نہیں کرتے جب تک وہ بڑا نہ ہو جائے اور سب کی توجہ حاصل کر لے۔ تب تک بات کافی حد تک حد سے نکل چُکی ہوتی ہے۔

ایسے میں اُن افراد کو بھی موقع مل جاتا ہے، جو ایسے حالات کی تاک میں رہتے ہیں اور بظاہر تو آپ کے بڑے خیر خواہ ہوتے ہیں، لیکن آپ کی خوشی، ترقی، اتحاد، اتفاق یا شخصیت سے وہ بے حد جلتے یا نفرت کرتے ہیں اور وہ آپ کی کامیابی سے زیادہ، آپ کی ناکامی کے منتظر ہوتے ہیں۔

یہ وہ ہی لوگ ہوتے ہیں جو ان مسائل کا خود شکار ہوتے ہیں۔

مسائل کی نشاندہی کرنا ہے:

۱۔ کوئی بھی مسلئہ جنم لینے سے پہلے اپنی نشانیاں ظاہر کرتا ہے، اُسے سمجھیں۔
۲۔ بہت سے چھوٹے چھوٹے مسائل ہماری عدم موجودگی، عدم توجہی، اور عدم دلچسپی کی وجہ سے بڑی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

ایسے مسائل سے نمٹنے کا بہترین طریقہ کیا ہو سکتا ہے ؟؟؟

ویسے تو میری اپنی فلاسفی یہ ہے مسئلہ کو پیدا ہونے ہی نہ دیں ۔

جیسے اگر آپ گھر کو تالا نہ لگائیں تو جس کو موقع ملا وہ چوری کر سکتا ہے۔ ایسے ہی اگر آپ نے اپنے منہ کو تالا نہ لگایا تو کوئی بھی آپ کے احساسات، جذبات کو ہوا دے کر، یہاں کی وہاں، مرچ مصالحہ لگا کر ، نیا رُخ دے سکتا ہے۔

حل:

۱۔ اپنے مسائل فریقین خود بات چیت سے حل کریں۔
۲۔ غصہ فساد کی جڑ ہے، فریقین خوش اسلوبی سے اک دوسرے کی بات سُنے، بہتر ہے کہ دو تین نشیستوں میں بات چیت کریں تاکہ، ایک دوسرے کی بات سمجھنے کا وقت ملے۔
۳۔ کسی کو اپنے معاملات میں مداخلت نہ کرنے دیں۔
۴۔ مسائل کی جڑ تک جائیں اور اُن محرکات کا سدِباب کریں جس سے ایسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
۵۔ فیصلہ، نتائج زہن میں رکھ کر کریں۔

اللہ ہم سب کو ہر قسم کے مسئلہ و مسائل سے محفوظ رکھے آمیں۔
Muhammad Imran Khan
About the Author: Muhammad Imran Khan Read More Articles by Muhammad Imran Khan: 10 Articles with 8701 views I am Muhammad Imran Khan, from Peshawar.

I am a very simple, God fearing, caring, talented, understanding, trustworthy and kind hearted human bein
.. View More