وفاقی حکومت نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر نافذ کیے گئے 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سولر صارفین کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست کی منظوری کے بعد کیا گیا۔
صدر مملکت نے سولر جی ایس ٹی سے متعلق اپیل منظور کرتے ہوئے کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کے پاس بھجوا دیا ہے اور ہدایت کی کہ معاملے کی تفصیلی جانچ کی جائے۔
یاد رہے کہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس کے بعد سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین پر 16 فیصد جی ایس ٹی نافذ کر دیا گیا تھا۔ اس ٹیکس کی وجہ سے صارفین کو بھاری ادائیگیاں کرنی پڑ رہی تھیں جس پر عوام میں تشویش پائی جاتی تھی۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے رواں سال فروری میں ٹیکس وصولی کا حکم جاری کیا تھا تاہم صدر مملکت کی جانب سے منظور شدہ نظرثانی درخواست کے بعد سولر صارفین کے لیے جی ایس ٹی کا نفاذ عارضی طور پر مؤخر کر دیا گیا ہے اور معاملے کی دوبارہ سماعت کی جائے گی۔