پاکستان کرکٹ بورڈ نے نو پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔ کھلاڑیوں کو 23 جنوری تک لیگ میں کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
این او سی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد نواز، حسین طلعت، احسان اللہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع، سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ ان میں سے سات کھلاڑی اس وقت قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پی سی بی نے اس سیزن غیر ملکی لیگز کے لیے بڑی تعداد میں این او سی جاری کیے ہیں۔ فخر زمان، نسیم شاہ اور حسن نواز اس وقت دبئی میں ایمریٹس انٹرنیشنل لیگ کھیل رہے ہیں جبکہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، شاداب خان اور حارث رؤف آسٹریلیا روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ بگ بیش لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔