سندھ پولیس کے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بالی وڈ فلم ’دھریندر‘ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
نورین اسلم نے فلم میں نامناسب ڈائیلاگ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’فلم کے ٹریلر میں کہا گیا کہ شیطان اور جن سے پیدا ہونے والے بچے کو چوہدری اسلم کہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک اس جملے سے چوہدری کی والدہ کی کردار کشی ہوتی ہے، ہم مسلمان ہیں اور ایک اسلامی ملک میں رہتے ہیں، ہمارے یہاں شیطان اور جنوں سے عورتوں کے تعلقات نہیں بنتے، چوہدری کی والدہ پاکیزہ اور پردہ دار خاتون تھیں۔