پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا امکان، شرح 6.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، آئی ایم ایف

image

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد سے بڑھ کر 6.3 فیصد تک جا سکتی ہے جبکہ جون 2026 تک یہ شرح 8.9 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جون 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.2 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی گزشتہ دو سال کی معاشی کارکردگی اور رواں مالی سال کی پروجیکشنز بھی جاری کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معیشت کی ترقی کی شرح 3.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جبکہ بیروزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہو کر 7.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔

مالی سال 2026 میں ٹیکسوں کا حصہ معیشت کا 16.3 فیصد ہونے کی توقع ہے جبکہ مالیاتی خسارہ 4 فیصد تک جا سکتا ہے۔ معیشت پر قرضوں کا بوجھ 69.6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے، جس میں غیر ملکی قرضے 22.5 فیصد ہوں گے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ مالی سال 2026 میں سرمایہ کاری معیشت کا 0.5 فیصد ہو سکتی ہے اور زرمبادلہ ذخائر 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں جو گزشتہ سال 14.5 ارب ڈالر تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US