35 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا نے اب تک مجموعی طور پر 47 میڈلز جیت لیے جن میں 5 گولڈ، 8 سلور اور 34 براؤنز شامل ہیں۔
گزشتہ روز ٹیبل ٹینس مردوں کے ڈبلز ایونٹ میں فہد خواجہ اور عثمان خلیل جبکہ کراٹے میں مراد خان کے گولڈ میڈل نے صوبے کی طلائی تمغوں کی تعداد پانچ تک پہنچا دی۔ بیڈمنٹن اور اسکواش کے انفرادی مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے فائنل میں جگہ بنالی جبکہ خواتین کی ہینڈ بال ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
کراٹے مقابلوں میں 55 کلوگرام کیٹگری میں مراد خان نے گولڈ، جبکہ 45 کلوگرام میں اریبہ، 50 کلوگرام میں ملیحہ، 75 کلوگرام میں عبداللہ اور 50 کلو گرام میں سلمان نے براؤنز میڈل اپنے نام کیے۔
اسی طرح فینسنگ ایونٹ میں بریال خان نے سلور اور براؤنز، جبکہ اقراش زمان اور اویس خان نے براونز میڈلز جیتے، ریسلنگ کے 70 کلوگرام مقابلے میں سہیل خان نے براؤنز میڈل حاصل کیا، جبکہ خواتین کی اسکواش ٹیم ایونٹ میں بھی خیبر پختونخوا نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔