لیور پول سے تعلقات کشیدہ، مصری فٹبالر محمد صالح کو سعودی کلب نے آفر کردی

image

مصر کے مشہور فٹ بالر محمد صالح کا انگلش پریمیئر لیگ کلب لیور پول کے ساتھ اب مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

محمد صالح جنہوں نے 2017 میں لیور پل کے ساتھ منسلک ہوئے تھے گزشتہ 8 سال میں اس کلب کو کئی اعزازات جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیور پول نے محمد صالح کے ہوتے ہوئے 7 بڑے ٹائٹل جیتے ہیں جس میں 2 پریمیئر لیگ ٹائٹلز اور ایک چیمپینز لیگ ٹائٹل شامل ہے اور ان سب میچز میں مصری فٹبالر کی شاندار پرفارمنسز رہی، لیکن اب ان کی نئے منیجر ارنی سلاٹ کے ساتھ نہیں بن رہی، جنہوں نے ان کو پچھلے 4 میچز سے بینچ پر بٹھا کر رکھا جس پر محمد صالح نے صاف طور پہ کہہ دیا کہ وہ خوش نہیں اور ان کو ایسے لگتا ہے جیسے اس منیجر نے ان کو ہر بری پرفارمنس کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔

لیور پول نے سابق منیجر جرگن کلاپ کے دور میں بہترین فٹبال پیش کی لیکن جب سے ارنی سلاٹ نے معاملات سنبھالے ہیں ٹیم کی پرفارمنس نیچے ہی جا رہی ہے اور یہ خبریں آرہی ہیں کہ کچھ کھلاڑی کی منیجر کے ساتھ نہیں بن رہی۔

محمد صالح کے بیان کے بعد ان کو لیور پول کی چیمپینز لیگ ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا۔ ابھی محمد صالح لیور پول سے علیحدہ نہیں ہوئے لیکن ایک سعودی کلب نے ان کو ابھی سے 200 ملین ڈالرز کی آفر کر دی ہے کہ ان کے ساتھ کنٹریکٹ سائن کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US