دھریندر میں ولن کا کردار کرنے والے اکشے کھنا نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف

image

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ، جنہوں نے فلموں چھاوا میں اورنگزیب اور دھریندر میں رحمان ڈکیت کے کردار سے سب کو محظوظ کیا، ایک بار پھر سے فلم بینوں کے دلوں میں چھا گئے ہیں۔ چاکلیٹ بوائے کہلانے والے اکشے اب بالی ووڈ کے مقبول ولن کی فہرست میں سرِ فہرست ہیں۔

جیسا کہ اکشے کھنہ ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، لوگ ان کی ذاتی زندگی میں دلچسپی لے رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے کبھی شادی کیوں نہیں کی؟ اکشے نے ماضی میں اس حوالے سے بات کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ کمٹمنٹ سے ڈرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انورادھا پرساد کے ساتھ بات کرتے ہوئے اکشے کھنہ نے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ صحیح شخص کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا، اگر کسی کو شادی کرنی ہے تو یہ صرف اس لیے نہیں کہ ایسا کرنا ضروری ہے؛ بلکہ اس وقت ہی شادی کا فیصلہ کرنا چاہیے جب دل کہے کہ یہ صحیح ہے۔

لیکن سالوں بعد، اکشے کھنہ کے خیالات بدل گئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اکیلے بہتر ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے ایک انٹرویو میں اداکار نے اس فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ، وہ خود کو کسی ایسے شخص کے طور پر نہیں دیکھتے جو شادی کے لیے پیدا ہوا ہو۔ محبت اور جذباتی تعلقات الگ ہیں، لیکن شادی ایک بالکل مختلف زندگی کی ڈیمانڈ کرتی ہے۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ تنہا رہنا میرے لیے زیادہ سکون اور آرام دہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US