انسداد منشیات کارروائیاں تیز، خیبر پختونخوا میں افیون کی فصلیں تلف

image

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں انسداد منشیات کارروائیاں تیز کردی گئیں، منشیات کے خلاف کاروائیوں کے دوران تھانہ ناڑا امازئی پولیس نے چڑونہ کے مختلف مقامات پر ساڑھے چار کنال سے زائد ایریا پر کاشت کی گئی افیون کی فصل تلف کردی۔

پولیس کے مطابق افیون کی فصل کو بذریعہ اسپرے تلف کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سرکل غازی کے علاؤہ ناڑا امازئی میں بھی وسیع رقبے پر افیون کاشت کی گئی تھی جس کو مقامی پولیس نے تلف کردیا۔

یاد رہے کہ ضلع ہری پور میں انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US