بہادر آباد کے بنگلے سے کروڑوں کا سونا چرانے والی ماسیوں کو پکڑنے میں پولیس ناکام

image

بہادرآباد کے بنگلے سے کروڑوں روپے مالیت کا 100 تولے سونا چرانے والی 2 گھریلو ملازماؤں کو پولیس پکڑنے میں تاحال کامیاب نہ ہوسکی۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ عورتیں جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی کئی وارداتیں کرچکی ہیں۔

بہادرآباد کے علاقے میں چار مینار کے قریب بنگلے سے بھی مذکورہ عورتوں نے 15 تولے کے قریب سونا چوری کیا تھا، جہاں انھوں نے ملازمت اختیار کرتے وقت اپنے نام دلشاد اور نادیہ بتائے تھے۔

ماسیوں نے ملازمت حاصل کرنے کے 10 سے 15 دن بعد پانچ تاریخ کو واردات انجام دی، متاثرہ فیملی نے واردات کی اطلاع نیو ٹاؤن پولیس کو کردی ہے۔

پولیس کے مطابق بہادر آباد کی ایک اور فیملی نے بھی ملازماؤں کو شناخت کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چار مینار کے قریب واردات کے بعد مذکورہ ماسیوں نے محمد علی سوسائٹی میں کام ڈھونڈا۔ جہاں واردات کے بعد وہ فرار ہوگئیں۔

پولیس حکام کے مطابق نیو ٹاؤن کے علاقے میں ایک واردات ہوئی تھی، متاثرین مکینوں کو شک ہے کہ یہ واردات بھی انہی ماسیوں نے کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کل ایک لڑکے نے درخواست دی ہے، پولیس حکام تفتیش کر رہے ہیں اور دونوں ماسیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US