صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا

image

صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ 23 جنوری کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ اجلاس آئین کے تحت طلب کیا گیا ہے، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اہم قومی و پارلیمانی امور زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔

ایوانِ صدر کے مطابق مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US