اوورسیز پاکستانی محنت کشوں کی وطن پر ڈالرز کی بارش، 4.5 ارب ڈالر موصول

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے مئی کے دوران وطن کو 4.5 ارب ڈالر بھیج کر ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 20 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ 1.02 ارب ڈالر سعودی عرب سے بھیجے گئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے۔ برطانیہ سے 65 کروڑ ڈالر، یورپی یونین سے 46 کروڑ ڈالر اور دیگر خلیجی ممالک سے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر وطن منتقل کیے گئے۔

امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے بھی 35 کروڑ ڈالر بھیج کر ترسیلات زر میں اہم حصہ ڈالا۔ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے رقم وطن منتقل کرنے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 3 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US