فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی میں پرال کا فرنٹ ڈیسک قائم کر دیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا ہے جس کا مقصد کراچی کی تاجر برادری کو جدید اور آسان ٹیکس سہولیات فراہم کرنا ہے۔
فرنٹ ڈیسک پر ٹیکس دہندگان کو آئی آر آئی ایس ، ای فائلنگ، رجسٹریشن، ریفنڈز اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکس خدمات دستیاب ہوں گی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور خدمات کے معیار میں بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ادارے کے مطابق اس خصوصی سہولت مرکز کا قیام ٹیکس نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔