ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تقسیم دھرتی ماں ہے جبکہ باقی سب انتظامی یونٹس ہیں۔
یومِ دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اقتدار ایک جاگیردار سے نکل کر دوسرے جاگیردار کے پاس پھنس چکا ہے، فیصلے نہ آئیں تو سڑکوں پر فیصلے ہوتے ہیں اور ایم کیو ایم سڑکیں دیکھ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم 18ویں ترمیم میں اس لیے شریک ہوئی کہ اس کے بغیر بھی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ترمیم منظور کرلیتی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک سال پہلے پاکستانیوں کی کوئی قدر نہیں تھی لیکن آج سپر پاورز اپنے مسائل کے حل کے لیے پاکستانی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ رکوائی اور آج ملک سپر پاور کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر عزت سے بات کرتا ہے۔