پاکستان نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے بے بنیاد دعووں کو یکسر مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور غیر قانونی قبضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود دیرینہ تنازعات میں شامل ہے۔
ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔