جارحیت کرنے والوں کو مکمل پچھتاوے تک پہنچائیں گے، مسعود پزشکیان کا امریکا کو پیغام

image

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں اور ہمیشہ تنازعات سے گریز کا حامی رہا ہے، تاہم جارحیت کرنے والوں کے خلاف بھرپور طاقت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے کی سلامتی اور اپنے عوام کے مفادات کے پیشِ نظر جنگ کی مخالفت کرتا ہے، لیکن کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اپنے دفاع، قومی مفادات اور عوام کے حقوق کے تحفظ سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران جارحانہ اقدامات کرنے والوں کو ان کے کیے پر مکمل پچھتاوے تک پہنچانے کے لیے اپنی دفاعی طاقت کا استعمال جاری رکھے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US