تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز شدید مندی دیکھی گئی۔
دورانِ کاروبار ہنڈریڈ انڈیکس میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے باعث مارکیٹ نے 171 ہزار اور 170 ہزار پوائنٹس کی دو اہم حدیں بھی گنوا دیں۔
ہنڈریڈ انڈیکس 2468 پوائنٹس کی کمی سے 169,475 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ گزشتہ چار کاروباری دنوں میں اسٹاک مارکیٹ 5500 سے زائد پوائنٹس نیچے آچکی ہے۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی بڑھتی قیمتوں اور ایران امریکا جنگ کے خدشات کے باعث سرمایہ کار شیئرز فروخت کرکے سائیڈ لائن ہوگئے ہیں۔