ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے بھاؤ 4 ہزار 30 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے ہوگئے ہیں، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 695 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 97 ہزار 578 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 561 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے اور 24 قیراط فی تولہ چاندی 166 روپے مہنگی ہوکر 4 ہزار 629 روپے کی ہوگئی ہے۔
24 قیراط 10 گرام چاندی 142 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 968 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.66 ڈالر بڑھ کر 41.51 ڈالر ہوگئی ہے۔