ٹرمپ کے کاروباری منصوبے پر ادارۂ اخلاقیات کی شدید تنقید

12 Jan, 2017 بی بی سی اردو
امریکی حکومت کے دفتر برائے اخلاقیات کے سربراہ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے اپنا کاروبار اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی حکومت کےادارہ برائے اخلاقیات کے سربراہ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے اپنا کاروبار اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے دورِ صدارت میں کاروبار سے بالکل علیحدہ رہیں گے اور ان کا تمام کاروبار ان کے دونوں بیٹوں کے حوالے ہو گا۔

دفتر برائے اخلاقیات کے سربراہ والٹر شاب نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان سے بہت پریشان ہیں اور پچھلے 40 سال میں کسی بھی امریکی صدر نے ایسا نہیں کیا۔

'ان کے بیٹے ابھی بھی کاروبار چلا رہے ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ جانتے ہیں کہ ان کی ملکیت میں کیا کیا ہے۔'

والٹر شاب نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے کاروبار سے مکمل طور پر علیحدہ ہو جانا چاہیے کیونکہ سرکاری نوکری کے اپنے کچھ ضوابط ہوتے ہیں۔ 'میں امید کر رہا تھا کہ کاش حالات ایسے نہ ہوتے اور مجھے ایسے ریمارکس دینے کی ضرورت پڑتی۔'

والٹر شاب کے ادارے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا تھا کہ کاروبار میں اپنے حصوں کو بیچ کر ملنے والی رقم ایک آزاد مینیجر کے زیرِ نگرانی میں چلنے والے ٹرسٹ میں جمع کرا دیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ خوشی خوشی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروبار سے علیحدہ ہونے کے لیے 'بہتر مشورہ' دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کہا تھا کہ نو منتخب صدر کو اپنی محنت سے بنائے ہوئے کاروبار کو ختم کرنے کو نہیں کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پہلی پریس اس پس منظر میں کر رہے تھے جب امریکی میڈیا میں ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ روسی خفیہ اداروں نے مسٹر ٹرمپ کو ذاتی طور پر زیر کرنے والا مواد حاصل کر لیا ہے جس میں ان کے کاروباری معاملات کے علاوہ ان کی عیاشیوں کی ویڈیو بھی شامل ہیں۔

انھوں نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسی خبریں کہ روسی خفیہ اداروں کے پاس کچھ ایسا مواد موجود ہے جو ان کے لیے شرمساری کا باعث بن سکتا ہے، بالکل 'جعلی' اور 'فرضی' ہیں اور کچھ 'ذہنی مریضوں' نے انھیں اکٹھا کیا ہے۔

نومنتخب صدر کی پریس کانفرنس کے دوران زیادہ تر سوالات روس کی مبینہ ہیکنگ کے حوالے سے تھے۔

Watch Live News

امریکی فوج میں ٹرانس جینڈر افراد کی بھرتی پر پابندی

27 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

مسٹرٹرمپ نے بدھ کے روز  ٹوئیٹر پر اپنے تبصروں میں  کہا کہ انہوں نے فوجی ماہرین ا ... مزید

بھارت: سیلابوں میں 119 افراد ہلاک

27 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

سرکاری عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں سے 36 ہزار افراد کو نکال چکے ہیں۔بھارت ... مزید

لاپتا پاکستانی سفارت کاروں کو افغان فورسز نے رہا کروا لیا

27 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

پاکستانی سفارت کاروں کے اغوا اور أفغان فورسز کی مدد سے ان کی رہائی ایک ایسے موقع پر عمل می ... مزید

زمین کے درجہ حرارت پر کنٹرول کے نئے منصوبے

27 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ پراجیکٹ بہت مہنگا ہے لیکن آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق پ ... مزید

مادھوری ڈکشٹ بھی کرکٹر کے عشق میں مبتلا

27 Jul, 2017 نیو

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی ایک کرکٹر کے متعلق اپنے دل کی بات  ... مزید

ترکی روس سے ’ایس 400 میزائل‘ خریدے گا: اردوان

26 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

اردوان نے منگل کے روز اپنے پارلیمانی معاونین کو بتایا کہ ’’ہم نے اس معاملے پر (ایس 400 کی  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB