سرینگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

12 Jan, 2017 اب تک
سرینگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہیدمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی غنڈہ گردی کم نہ ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ جگہ جگہ محاصرے اور ناکہ بندی نے کشمیریوں کی نقل و حرکت کو مشکل بنارکھا ہے، جبکہ جعلی مقابلے کے نام پر کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کشمیریوں کی شہادت کے بعد ضلع بھر میں مظاہرے پھوٹ گئے ہیں اور مظاہرین کی جانب سے بھارت مخالف نعرے بھی لگائے جارہے ہیں، جبکہ حریت رہنماؤں نے کل نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: