فری سٹائل ریسلنگ، ایران نے امریکہ کو شکست دے دی

17 Feb, 2017 نیو
تہران: ایران کے شہر کرمان شاہ میں ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے عالمی کپ کے فائنل میں ایران نے امریکا کو آٹھ میں سے پانج مقابلوں میں شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی، فائنل میچ میں مختلف وزن کے آٹھ مقابلے ہوئے جن میں سے پانچ میں ایران نے کامیابی حاصل کی اور امریکا نے تین مقابلے جیتے۔ اس طرح ایران کی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے عالمی کپ ایک بار پھر جیت لیا، کرمان شاہ کے عالمی کپ میں امریکا نے دوسری اور جمہوریہ آذربائیجان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، فری اسٹائل کشتی کے پینتالیسویں عالمی مقابلوں دنیا کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: