دنیا میں سب سے صحت مند دل والے کہاں ہیں؟

18 Mar, 2017 بی بی سی اردو
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے بولیویا کے چیمانے باشندوں کے دل کو دنیا میں سب سے زیادہ صحت مند پایا ہے۔
چیمانے قبائل

خواتین روزانہ اوسطا 16 ہزار قدم چلتی ہیں

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے بولیویا کے چیمانے باشندوں کے دل کو سب سے زیادہ صحت مند پایا ہے۔

سائنس کی معروف میگزین لانسٹ میں شائع ایک مطالعے میں کہا گیا ہے کہ چیمانے باشندوں کی شریانوں میں کہیں بھی کسی قسم کی رکاوٹ کی علامت نہیں ملی ہے۔ یہاں تک کے ان کے معمر لوگوں میں بھی یہ علامت نہیں ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ حیرت انگیز ہیں جن کی طرز زندگی اور خوراک بالکل مختلف ہے۔

٭ ’لمبی زندگی کے لیے روز دس مرتبہ پھل کھائیں‘

٭ عارضہ قلب کی پیشن گوئی، ’سستے بلڈ ٹیسٹ‘ سے ممکن

انھوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اب دنیا کو واپس شکاری اور ابتدائی کاشتکاری والے دور میں نہیں لے جایا جا سکتا تاہم اس میں ہم تمام افراد کے لیے سبق آموز باتیں ہیں۔

بولیویا کے زیریں علاقوں میں ایمیزون کے جنگلوں میں دریائے مانیکی کے کنارے یہ چیمانے باشندے آباد ہیں جو شکار کرتے ہیں، مچھلیاں پکڑتے ہیں اور کھیتی کرتے ہیں۔

چیمانے قبائل

چیمانے قبائل تازہ پانی کی مجھلیوں کا شکار کرتے ہیں

ان کے طرز زندگی ہزاروں سال قبل پیدا ہونے والی تہذیبوں سے مماثل ہیں۔

سائنسدانوں نے ان تک پہنچنے کے لیے مختلف پروازوں اور پھر کشتیوں کا سہارا لیا۔

ان کی غذاؤں میں 17 فیصد شکار ہیں جن میں خنزیر، تاپیر یا خوک اور موش خرگوش پر مبنی ہے۔ جبکہ سات فیصد تازہ پانی کی مچھلیاں ہیں جبکہ باقی غذائيں چال، مکا، شکر قند اور کیلے وغیرہ سے حاصل کی جاتی ہیں۔

وہ بہت جسمانی طور پر بہت زیادہ سرگرم رہتے ہیں۔ مرد اوسطاً 17 ہزار قدم روزانہ چلتے ہیں جبکہ خواتین کا اوسط 16 ہزار قدم ہے۔ یہاں تک کہ بوڑھے افراد 15 ہزار قدم روزانہ چلتے ہیں۔

جبکہ دنیا کے عام افراد کو دس ہزار قدم چلنا دشوار رہتا ہے۔

چیمانے قبائل

ان کی غذا میں 72 فیصد کاربوہائڈریٹ شامل ہے

تحقیق میں شامل کیلیفورنیا لانگ بیچ میموریل میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر گریگوری تھامس نے وہ غیر معمولی ورزش کی سطح کو حاصل کرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے ان میں کورونیری آرٹیری کیلشیئم (سی اے سی) کی جانچ کی جس کے سبب شریانوں میں خون کے دوران میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ رہتا ہے۔

انھوں نے 705 افراد کے دل کی سی ٹی سکینر سے جانچ کی۔ انھوں نے یہ پایا کہ 45 سال کی عمر تک کسی بھی چیمانے میں سی اے سی تقریبا نہیں تھے جبکہ امریکہ میں 25 فیصد افراد کو اس عمر تک ہو جاتے ہیں۔

75 سال کی عمر تک دو تہائی چیمانے میں سی اے سی نہیں ہوتے ہیں جبکہ امریکہ میں 80 فی صد افراد میں یہ پیدا ہو جاتے ہیں۔

چیمانے قبائل

یہ شکار اور کاشتکاری پر زیادہ منحصر ہیں اور بہت زیادہ جسمانی کام کرتے ہیں

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے پروفیسر مائکل گروین نے بی بی سی کو بتا: یہ دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والے لوگوں سے کم ہے جن کے اعداد و شمار موجود ہیں۔ یہ جاپان کی خواتین سے نزدیک ترین ہے لیکن دونوں دو مختلف چیزیں ہیں۔

بہرحال چیمانے باشندوں میں انفیکشن کا ویادہ خطرہ رہتا ہے۔

پروفیسر گروین اور ڈاکٹر تھامس دونوں کا کہنا ہے کہ اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ جسمانی ورزش ضروری ہے۔

چیمانے قبائل

Watch Live News

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 5ملزمان گرفتار، آوان بم برآمد

26 May, 2017 اب تک

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 5ملزمان گرفتار، آوان بم برآمدکراچی: ( 26 مئی 2017) کراچی میں ... مزید

رمضان المبار ک کے دوران صحن کعبہ میں نوافل ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ،حکام

26 May, 2017 نیو

مکہ مکرمہ : مطاف یعنی صحن کعبہ میں ویسے تو ہمیشہ ہی رش رہتاہے تاہم رمضان المبار ک میں دنیا ... مزید

ایران: تیسری زیر زمین میزائل فیکٹری تیار کر لی ہے, جنرل امیر علی حاجی زادے

26 May, 2017 نیو

تہران : ایران کے فضائی اور خلائی پروگرام کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ ای ... مزید

انقرہ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا دورہ ترکی

26 May, 2017 اب تک

انقرہ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا دورہ ترکیانقرہ: (25 مئی 2 ... مزید

واہگہ بارڈرپرپریڈ کےدوران 20سالہ پاکستانی نوجوان بارڈرکراس کرگیا

26 May, 2017 اب تک

واہگہ بارڈرپرپریڈ کےدوران 20سالہ پاکستانی نوجوان بارڈرکراس کرگیالاہور: ( 26 مئی 2017) لاہو ... مزید

رمضان المبارک میں بینکنگ اور اسٹاک مارکیٹ کے اوقات کار جاری

26 May, 2017 اب تک

رمضان المبارک میں بینکنگ اور اسٹاک مارکیٹ کے اوقات کار جاریکراچی: ( 26 رمضان المبارک) میں  ... مزید

لندن:ہیرے کی انگوٹھی نے مالکن کو لکھ پتی بنا دیا

26 May, 2017 نوائے وقت

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں 47 درہم میں برسوں پہلے خریدی گئی ہیرے کی انگوٹھی نے مالکن کو ل ... مزید

چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلاباز نیل آرم سٹرانگ کا تاریخی بیگ نیلام کرنے کا فیصلہ

26 May, 2017 نوائے وقت

پیرس (نیٹ نیوز) چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلاباز نیل آرم سٹرانگ کا تاریخی بیگ نیلام کرنے ... مزید

خلائی سائنسدانوں نے زمین سے آنیوالی ہزاروں فلیش لائٹوں کا سراغ لگا لیا

26 May, 2017 نوائے وقت

اسلام آباد(آن لائن)خلائی سائنسدانوں نے زمین سے آنے والی ہزاروں فلیش لائٹوں کا سراغ لگا لیا ... مزید

فرانسیسی شہری کا سمندر پر تیرنے کا مظاہرہ

26 May, 2017 نوائے وقت

پیرس (نیٹ نیوز) یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں،لیکن اِن میں سے کچھ لوگ ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB