مودی سرکارمسلمان مخالف عناصر کی پشت پناہی کررہی ہے،بھارتی اپوزیشن لیڈر

21 Mar, 2017 اب تک
مودی سرکارمسلمان مخالف عناصر کی پشت پناہی کررہی ہے،بھارتی اپوزیشن لیڈربھارتی راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ مودی سرکارمسلمان مخالف عناصر کی پشت پناہی کررہی ہے جبکہ ان عناصرکابھارت سے بھی کوئی تعلق نہیں۔جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر کشمیری لیڈر غلام نبی آزاد نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت میں مودی سرکار مسلم مخالف سوچ رکھنے والے غیرملکیوں کی پشت پناہی کررہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت مسلمان مخالف ایسے عناصر کی پشت پناہی کررہی ہے جن کا تعلق بھارت سے نہیں۔ انہوں نےکہا کہ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والوں کو جیل میں ڈالا جانا چاہیے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: