ایک جج نے کہا پانامہ فیصلہ20 برس یاد رہے گا‘ لوگ نوازشریف کے کام40 سال نہیں بھولیں گے: شہباز شریف

20 Apr, 2017 نوائے وقت
شیخوپورہ/ بھکھی/ جوئیانوالہ/ اسلام آباد/لاہور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران+ وقائع نگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے 6سو ارب روپے لوٹ کر سوئس بینکوں میں جمع کروانے والوں نے کراچی کو قبرستان بنا کر رکھ دیا تھا، نندی پور منصوبہ کا بغیر ٹینڈر 23ارب روپے تخمینہ بنایا گیا اس سے بڑا کوئی جرم سرزد نہیں ہو سکتا۔ عدالت عظمیٰ کے ایک قابل احترام جج نے اپنی آبزرویشن میں کہا تھا کہ پانامہ کا فیصلہ 20سال تک یاد رہے گا میں ادب سے کہتا ہوں نواز شریف کے کارنامے ترقیاتی کام 40سال تک عوام بھلا نہیں سکیں گے، دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ کینسل ہوا اگر دھرنا نہ ہوتا تو آج بجلی کے یہ کارخانے 8ماہ قبل لگ جاتے آج لوڈ شیڈنگ نہ ہوتی دھرنے والوں نے قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، بجلی کے نئے کارخانوں کی وجہ سے بیروزگاری میں کمی ہوگی، ہم نے روزگار کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھکھی پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے کارخانوں اور خاص کر بھکھی پاور پلانٹ کا تمام تر کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو جاتا ہے اور کسی کو نہیں، ماضی میں اس طرح کے منصوبے جن میں ایک مثال گدو پاور پلانٹ ہے ان منصوبوں پر جو لاگت آئی ہم نے اس سے آدھی قیمت پر بجلی کے نئے کارخانے لگائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھکھی پاور پلانٹ پر جو مشینری لگائی گئی ہے اس کی کارکردگی کا معیار دیگر تمام مشینری سے زیادہ ہے اس سے جنریشن بھی زیادہ ہوگی اور فی یونٹ بجلی کی قیمت میں بھی کمی آئے گی، ہم نے انتخابات میں بھی عوام کو سستی بجلی دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ جلد پورا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ماہ میں 1180میگاواٹ منصوبہ کی تکمیل ورلڈ ریکارڈ بن چکا ہے اس سے یقیناً دیگر منصوبوں پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھکھی سے آج 717میگاواٹ مزید بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے ہم اندھیروں میں بھٹکی ہوئی قوم کے خوابوں کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2018 کے شروع میں ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے دھرنے سے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، دھرنے والوں نے ملک کو پیچھے دھکیلنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی سب سے پہلے نندی پور منصوبے پر کام شروع کیا نندی پور منصوبے کی مشینری کراچی میں گل سڑ رہی تھی ماضی میں نندی پور منصوبے کے چھ ارب روپے لوٹ کر سوئس بنک میں جمع کرائے گئے، گذشتہ حکومت کی نااہلی سے نندی پور پاور پلانٹ پر 18 سے 20 ارب روپے زائد لاگت آئی، وزیراعظم کی جانب سے شفافیت کے لیے بنائے گئے معیارات کو قوم 90 سال تک جاری رکھے گی۔علاوہ ازیں پی پی 123 چکوال سے مسلم لیگ (ن) کے شہریار اعوان کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے شہریار اعوان کی کامیابی خدمت، دیانت اور شفافیت کی کامیابی ہے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ عوام وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت اورپالیسیوں پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں اور چکوال کے ضمنی الیکشن کے نتائج منفی سیاست کرنیوالے عناصر کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جس کے باعث چار سال بعد بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور عوام وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔ دریں اثنا شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے نومنتخب صدر ظہیر شہزاد اور سیکرٹری ایاز شجاع کو مبارکباد دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ امید ہے کہ پریس گیلری کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران پنجاب اسمبلی کی صحافتی روایات کے علم کومزید بلند کریں گے اور پنجاب اسمبلی اور صحافی برادری کے درمیان قریبی رابطے کیلئے موثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔مزید برآں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ڈیزاسٹر انشورنس پلان کو حتمی شکل دینے میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ڈیزاسٹر انشورنس پلان کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل میں گھرے لوگوں کی مدد کے پروگرام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Watch Live News

پرسکون نیند کیلئے بنایا گیا قیمتی تکیہ ، مگر قیمت اتنی کہ نیند ہی اُڑ جائے

28 Apr, 2017 نیو

لندن: جب نیند آنکھوں پر طاری ہو تو انسان کہیں بھی سوئے نیند آجاتی ہے، مگر کچھ لوگ نیند نہ  ... مزید

کراچی میں پانچ لاکھ شناختی کارڈز بلاک کیے جانے کی بات سراسرغلط ہے، چوہدری نثار

28 Apr, 2017 نیو

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 3 لاکھ شنا ... مزید

حکومت ملک میں انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار

28 Apr, 2017 نیو

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت ملک میں انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کی ... مزید

انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز انٹر ریجنل مقابلے اختتام پذیر

28 Apr, 2017 نیو

پشاور: انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز انٹر ریجنل مقابلے ختم ہو گئے ، پشاور نے پہلی، مردان نے دوس ... مزید

100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی

28 Apr, 2017 نیو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 18 ... مزید

پشاورپولیس نے 24 گھنٹے کے اندر قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

28 Apr, 2017 نیو

پشاور: پشاورپولیس نے 24 گھنٹے کے اندر قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرکے انک ... مزید

شریف خاندان نے عمران خان کو رشوت کی ضرور پیشکش کی ہوگی، اعتزازاحسن

28 Apr, 2017 نیو

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کوئی بعید نہیں شریف خاندان نے  ... مزید

ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کیلئے تمام کنٹریکٹ ڈاکٹروں کومستقل کیا جارہاہے:حفیظ الرحمن

28 Apr, 2017 نیو

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ لوگوں کو علاج معالجے کی معیاری سہو ... مزید

عمران خان نے دس ارب کی بات بے ہوشی میں کی: امیر مقام

28 Apr, 2017 نیو

سوات: جلسے سے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام نے ثابت  ... مزید

کوہاٹ میں آپریشن میں افغان باشندوں سمیت 65 قانون شکن عناصر گرفتار

28 Apr, 2017 نیو

کوہاٹ : کوہاٹ میں سیکورٹی خدشات اور قیام امن کے پیش نظر جاری آپریشن میں افغان باشندوں سمیت ... مزید

Load More

Comments & Reviews

CM Punjab, Are you joking us with your funny statement. What are you thinking about the nation, Are they damned fools? No & No more Mr. Showbaaz. No more Showbaazian & Kalabaazian. To hell with your culture, U introduced only fastest ways of corruption & Lawlessness.CM Punjab, You are the funniest & juggler, Clown person on your own. Sometimes you are giving statements that Inqilaab is coming soon if we couldn't deliver justice at doorstep, Then you say accountability has to be there (while same time your leaked tapes are there when you are asking a chief justice to give favor to the corrupts), Then You say Institutions are weak, then you suspend MS of the hospitals for not having soap in hospital toilets, Then You say if there's one penny corruption I will quit while LHC saying there's up to 40% commission in Govt projects (Who's doing this, may be angels coming from heaven), Then you say to change my name if couldn't provide electricity in 6 Months (Now show baaz), Then You say I will hang Zardari in Bhatti chowk and will get the looted money back but excuse him after that. What kind of psycho person you are. You are not fit for CM Punjab but real unfortunate & bad luck of the Nation. Go & make the institution free and let them work independent accountability but it doesn't suit you. Because you and your family are the most corrupts and will be hanged if there's free accountability. But just wait, You will be no more along with all of your corrupt legacy. No more show baaz, No more show baaz. Go & get the report of polls being On Air by Express, You will get to know what public thinks about your corrupt regime.More than 75% of people have rejected corrupt NS governance..... Where There's corruption, There's Sharifs!!!!..........
Muzammil Shah, Riyadh KSA Apr 19, 2017

Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB