سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، فاروق ستار

20 Apr, 2017 اب تک
سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنےکہا ہےکہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے،ایم کیو ایم ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے، سندھ کارڈ کا استعمال کرکے پیپلز پارٹی اربوں کی کرپشن نہیں چھپا سکتی۔بہادرآباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےسربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ان کی پارٹی پانامہ کیس کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ تسلیم کرتی ہے، سپریم کورٹ نے الزام کو باقاعدہ تسلیم کرکے احتساب کا حکم دیا ہے، وزیر اعظم اس تحقیقات کو ہلکا نہ لیں۔فاروق ستار نے نیب کے ادارے کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے پاس ساڑھے چھ ہزار ارب روپے کے مقدمات ہیں، اگر ان کیسز کی تحقیقات نیب نہیں کرے گا تو سپریم کورٹ ان تمام مقدمات کا نوٹس لے۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ جو جماعتیں آج فیصلے پر اپنی رائے دے رہی ہیں انہیں اب کرپشن سے پاک نظام پر اکتفا کرنا چائیے، قرضے لے کر معاف کردینے والی حکومتیں بھی نااہل ہیں، کرپشن کے مقدمات پر بھی سپریم کورٹ کارروائی کرے.
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں

Comments & Reviews

Panama case ka faisala nahee TASFIA hoha hay. sub kush. faisala vo hota hay jo kissi aik kay haq may yah khilaf hota hay. Yeh to Tasfia hoha hay. mazeed 20 sal is case ko chalaia ja sugta hay. commission, JIT, faisala nahee day sugti sirf report submit kur sugti hay, lehaza jis ko case chalana hay vo mazeed 20 sal surf karay. sub kush hain, a great decision.
jamil, karachi Apr 20, 2017

Post Your Comments
Select Language: