500 کلو وزنی مصری خاتون کا وزن نصف ہو گیا

21 Apr, 2017 بی بی سی اردو
انڈيا کے شہر ممبئی کے سیفی ہسپتال کا کہنا ہے کہ مصر سے انڈیا میں وزن کم کروانے کے لیے آنے والی مصری خاتون کا وزن آپریشن کے بعد آدھا ہو گیا ہے۔
ایمان احمد

ایمان احمد سیفی ہسپتال میں ڈاکٹے کے ساتھ

انڈيا کے شہر ممبئی کے سیفی ہسپتال کا کہنا ہے کہ مصر سے انڈیا میں وزن کم کروانے کے لیے آنے والی مصری خاتون کا وزن آپریشن کے بعد آدھا ہو گیا ہے۔

سیفی ہسپتال کے مطابق آپریشن سے پہلے ایمان احمد کا وزن 500 کلو گرام تھا لیکن اب 250 کلو ہو گیا ہے۔

دو ماہ قبل ممبئی کے سیفي ہسپتال کے ڈاکٹر مضفل لكڑاوالا کی قیادت میں ان کی سرجری ہوئی تھی۔

انڈیا میں دنیا کی 'سب سے وزنی' خاتون کا آپریشن

پولیس اہلکار کو موٹاپے کے تمسخر اڑانے والی ٹویٹ کا فائدہ، مفت سرجری ہو گئی

500 کلو وزنی مصری خاتون علاج کے لیے ممبئی میں

دنیا کی 'وزنی ترین خاتون' کی انڈیا میں سرجری ہوگی

ان مصری خاتون کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ آپریشن سے قبل 500 کلوگرام وزن کے ساتھ وہ دنیا کی سب سے وزنی خاتون تھیں لیکن وزن کم ہونے کے ساتھ اب ایسا نہیں ہے۔

ایمان احمد

36 سالہ مصری خاتون ایمان احمد العبدالآتی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی لائی گئی تھیں اور انھیں سیفی ہسپتال میں داخل کیا گيا تھا۔

ایمان احمد عبدالآتی کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے 25 سال تک وہ اپنے گھر سے نہیں نکل پائیں۔

سیفی ہسپتال کا کہنا ہے کہ وزن کم ہونے کی وجہ سے اب وہ وہیل چیئر پر زیادہ وقت تک بیٹھ سکتی ہیں۔ ہسپتال نے سرجری کی بعد کی ان کی کچھ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

ڈاکٹر لكڑاوالا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمان احمد کا وزن بتدریج کم ہو رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بچپن میں سٹروک کی وجہ سے اب بھی ان کے جسم کا ایک حصہ مفلوج ہے اور انھیں بولنے اور کچھ نگلنے میں ابھی بھی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔

ایمان احمد

ڈاکٹر لکڑوالا کے مطابق مریض کے خاندان نے بتایا کہ جب وہ 11 سال کی تھیں تو ان کا وزن اتنا زیادہ تھا کہ وہ کھڑی نہیں ہوسکتی تھیں اور رینگ کر چلتی تھیں۔

ہسپتال کو اس بات کا انتظار ہے کہ ایمان احمد کا وزن اتنا کم ہو جائے کہ وہ سی ٹی سکین مشین میں فٹ ہو سکیں اور پھر اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ آخر سٹروک کی وجہ کیا تھی۔

عبدالآتی کے خاندان کا کہنا تھا کہ پیدائش کے وقت ان کا وزن پانچ کلو گرام تھا اور ان میں ایلیفنٹیاسس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس بیماری میں بازو اور جسم کے دوسرے حصے انفیکشن کی وجہ سے پھول جاتے ہیں۔

Watch Live News

جرمنی میں دنیا کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین جلد دوڑے گی

17 Aug, 2017 نیو

برلن جرمنی میں دنیا کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے جو ماحول دوست  ... مزید

چینی ٹیلی کام کمپنی سے بھارتی ملازمین فارغ

16 Aug, 2017 نیو

بیجنگ:چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے تہران اور دوحہ میں بھارتی شہریوں کو ملازمت سے فارغ کر د ... مزید

کبھی آپ نے سوچا کہ گوگل اور فیس بک سمیت دیگر ویب سائٹس آپ کو مفت سہولت کیوں فراہم کرتی ہیں؟

16 Aug, 2017 نیو

اسلام آباد: گوگل فیس بک سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو استعمال کرنے والوں کی تعداد ... مزید

بھنگ کے نشے سے ہلاکت کا خطرہ تین گنا زیادہ

16 Aug, 2017 وائس آف امریکہ اردو

سائنس دانوں نے بھنگ کے انسانی صحت پر اثرات پر تحقیق کے سلسلے میں لگ بھگ 1200 افراد کا مطال ... مزید

یمن: ہیضے کی وبا 2000 زندگیاں نگل چکی ہے

15 Aug, 2017 وائس آف امریکہ اردو

 ... مزید

بل گیٹس نے انسٹاگرام پر اکاونٹ بنا لیا

15 Aug, 2017 نیو

کیلی فورنیا: مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے فیس بک کی فوٹو شیئرن ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB