پہلا ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کیخلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

21 Apr, 2017 نیو
جمیکا: کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر کپتان کا کہنا تھا جیت کیلئے پرامید ہیں اور اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان نے اس میچ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ڈیبیو کرایا جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہٹمیئر اور وشال سنگھ کو پہلی مرتبہ فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچری مکمل ہو جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 16 ٹیسٹ سیریز میں 49 کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف اب تک 18 ٹیسٹ میچ جیت چکا ہے کہ جبکہ ویسٹ انڈیز کو 16 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈکریں
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: