بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جس نے حاملہ ہونے کے باوجود فلم میں ریپ سین فلمبند کرایا

21 Apr, 2017 نیو
ممبئی : ماضی کی معروف اداکارہ موشمی چیٹرجی 26 اپریل کو 68 ویں سالگرہ منانے جا رہی ہیں۔ انہوں نے بے شمار فلموں میں لازوال کردار ادا کرکے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کیا۔ 1974 میں بننے والی فلم روٹی ، کپڑا اور مکان میں اداکارہ موشمی چیٹرجی نے ریپ کا شکار ہونے والی ایک بھارتی لڑکی تلسی کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران جب ریپ کا سین ریکارڈ کرایا جانا تھا تو اس وقت موشمی چیٹرجی حاملہ تھیں۔ ریپ سین کی شوٹنگ ایک گودام میں کی گئی جہاں کئی لوگوں کے ساتھ یہ سین فلمبند کیا گیا، اس دوران ساتھی اداکاروں کی جانب سے موشمی کو سکرپٹ کے مطابق جب اٹھا کر آٹے کی بوریوں پر پٹخا گیا تو انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے پورے جسم اور بالوں پر آٹا چپک گیا جبکہ کچھ آٹا ان کے گلے میں بھی پھنس گیا۔ سین کی شوٹنگ کے دوران حاملہ موشمی کو کافی کھینچا تانی کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: