بلوچستان میں 434 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

21 Apr, 2017 اب تک
بلوچستان میں 434 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شاملکوئٹہ میں 434 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ بلوچستان اسمبلی میں تقریب کے دوران قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان بھی کیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر پر امن بلوچستان پالیسی کے تحت ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالعدم تنظیموں کے 21 کمانڈروں سمیت 434 فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت کمانڈر سدرن کمانڈ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم لوگوں کو ورغلانے والے خود عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جو واپس آئیں گے وہ ہمارے بھائی ہیں۔ اس موقع پر فراری کمانڈروں کا کہنا تھا کہ اب مرتے دم تک پاکستان کے وفادار رہیں گے۔ تقریب میں فراریوں کو نقد امداد کے علاوہ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: