وزیراعلیٰ سندھ کا ترقیاتی بجٹ پر تحفظات کا اظہار، مزید منصوبے دینے کا مطالبہ

19 May, 2017 اب تک
وزیراعلیٰ سندھ کا ترقیاتی بجٹ پر تحفظات کا اظہار، مزید منصوبے دینے کا مطالبہاسلام آباد: (19 مئی 2017) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق کو بتا دیا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں سندھ کو اسکا حق ملنا چاہیئے۔ مراد علی شاہ نے ترقیاتی بجٹ میں سندھ کو مزید منصوبے دینے اور رمضان سے قبل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا این ای سی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وفاق سے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر پانی و بجلی کو کہا ہے کہ سندھ نے بجلی کے بقایا جات ادا کردیئے ہیں جس کا ہمیں سرٹیفکیٹ بھی مل چکا ہے، ہم رمضان المبارک سے قبل سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ نے کلبی بگار فیڈر لائن سمیت کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کا فیز 2 تعمیر کرنا ہے۔ منچھر جھیل میں آلودگی بہت زیادہ ہے اس سے ایک نہر بھی بنانی ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وفاق نے ہمیں بجٹ میں مزید دو تین منصوبے شامل کرنے اور کے 4 کی پوری لاگت مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، امید کرتے ہیں کہ وفاق سندھ کو اس کا حق دینے میں کسی تردد سے کام نہیں لے گا اور آئندہ بجٹ میں ریلیف دیا جائیگا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے این ای سی اجلاس کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات بھی کی ہے۔ مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو این ای سی میٹنگ اور خواجہ آصف سے ملاقات کے ساتھ ساتھ چین کے دورے سے متعلق بریفنگ بھی دی ہے۔یہ بھی پڑھئےقومی اقتصادی کونسل نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دیبجلی کی پیداوار کے لیےحکومت سندھ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،مرادعلی شاہ
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: